محنت اور روزگار کی وزارت

سی ایل سی نے مرکز زیر انتظام لداخ کے اعلیٰ افسران اور لیہہ میں پروجیکٹ کے عہدیداروں کے ساتھ لیبر قوانین اور نئے لیبر کوڈ کے نفاذ کا جائزہ لیا

Posted On: 21 JUL 2021 12:30PM by PIB Delhi

   

 

چیف لیبر کمشنر اور ڈی جی لیبر بیورو جناب ڈی پی ایس نیگی نے لیہہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں لیبر قوانین اور لیبر کوڈ کی حساسیت اور نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پچھلے دو دنوں کے دوران مرکز زیر انتظام لداخ، پاور گریڈ، این ایچ پی سی، بی آر او، سی پی ڈبلیو ڈی، بی پی سی ایل، آئی او سی ایل، ایچ پی سی ایل، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور اے اے آئی کے پروجیکٹ عہدیداروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں، جناب نیگی نے ان پروجیکٹ مقامات پر موجود مزدوروں کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انھوں نے وہاں جاری مختلف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

 

 

   

 

جناب نیگی نے کروتونگسی اور پیانگونگ روڈ کے مزدوروں سے بھی ملاقات کی، جو جھارکھنڈ، بہار، نیپال اور مقامی لداخ کے رہنے والے تھے، اور ان کی خیریت دریافت کی۔ جناب نیگی نے انھیں ان کے حقوق سے آگاہ کیا۔

 

منصوبوں کے انچارج سینیر افسران نے چیف لیبر کمشنر (وسطی) کو مختلف مزدور قوانین کی تعمیل کے بارے میں بتایا۔ جناب نیگی نے ان منصوبوں میں لیبر قوانین کی تعمیل کی حیثیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جناب نیگی نے عہدیداروں اور ٹھیکیداروں کو لیبر قوانین اور نئے لیبر کوڈ کے نفاذ کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کی۔ انھوں نے مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ تارکین وطن مزدوروں کے لیے جلد آنے والے این ڈی یو ڈبلیو پورٹل میں اپنا اندراج کریں، جسے وزارت محنت و روزگار کے ذریعہ جلد شروع کیا جائے گا۔


 

   

 

جناب نیگی نے منصوبے کے عہدیداروں کی طرف سے خریدے جانے والے مجوزہ پناہ گاہوں کی ڈیزائن کی تعریف کی۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

 

U: 6804



(Release ID: 1737640) Visitor Counter : 190


Read this release in: Hindi , English , Punjabi , Tamil