وزارت خزانہ

جی ایس ٹی معاوضے کے واجبات ریاستوں کو ادا کر دئیے گئے

Posted On: 19 JUL 2021 7:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی 19 جولائی 2021: حکومت نے مالی سال 21-2020 اور 22-2021 تک ریاستوں کو جی ایس ٹی معاوضے کے تمام واجبات ادا کردیئے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ جی ایس ٹی (ریاستوں کو معاوضہ) ایکٹ 2017 کے سیکشن 8 کے تحت لگائے گئے جی ایس ٹی معاوضہ سیس کو ایسے  فنڈ میں منتقل کیا گیا ہے جس کی میعاد ختم نہیں ہوتی۔ یہ جی ایس ٹی معاوضہ فنڈ کے نام سے جانا جاتا ہے جو ایکٹ کے سیکشن 10 (1) کے تحت فراہم کردہ ہندوستان کے پبلک اکاؤنٹ کا حصہ ہے۔ مذکورہ ایکٹ کے سیکشن 10 (2) کے مطابق ہر سال ریاستوں کو معاوضہ فنڈ میں سے پانچ سال کے لئے جی ایس ٹی کے نفاذ کے سبب ہونے والے کسی بھی آمدنی کے نقصان کی تلافی کی جاتی ہے۔ مالی سال 18-2017 ، 219-2018 اور 20-2019 کے لئے جی ایس ٹی معاوضے ریاستوں کو پہلے ہی ادا کئے جا چکے ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ عالمی وبا کا جو اقتصادی اثر پڑا اس کی وجہ سے نے زیادہ معاوضے کی  ضرورت سامنے آئی کیونکہ جی ایس ٹی کی رقم کم اکٹھا ہوئی اور اسی کے ساتھ جی ایس ٹی معاوضہ سیس کی وسولی بھی کم رہی۔ جی ایس ٹی معاوضہ تمام ریاستوں / مرکزی خطوں کو جزوی طور پر پورا کرنے کے لئے 91,000 کروڑ جاری کئے گئے ہیں جو اپریل 20 سے مارچ 21 تک کے عرصے کے قابل ادا ہیں۔ ایسا اس لئے ہوا کہ جی ایس ٹی معاوضہ فنڈ میں رقم معاوضے کی مکمل ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں تھی۔ جی ایس ٹی معاوضے کی تفصیلات ابھی تک ہر ریاست کو جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ چند ریاستوں نے  محصولات کے نقصان کے سبب  جی ایس ٹی (ریاستوں کو معاوضہ) ایکٹ 2017 کے مطابق جی ایس ٹی معاوضہ کی ادائیگی کی درخواست کی تھی اور اس کے علاوہ ریاستوں سے عام درخواست بھی ایسی ہی ہے جیسے ایف آر بی ایم کی حد میں ترمیم ، طبی سامان کی خریداری کے لئے اضافی فنڈ اور ڈیولوشن گرانٹ میں اضافہ کرنا وغیرہ۔ مرکزی حکومت نے اس طرح کی مختلف درخواستوں پر غور کیا ہے اور وہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستوں کو جی ایس ٹی معاوضے کے معاملے پر 41 ویں اور 42 ویں جی ایس ٹی کونسل اجلاسوں میں غور کیا گیا تھا اور اس کے مطابق  مالی سال 21-20 میں مرکز نے ایک خصوصی ونڈو کے تحت  1.1 لاکھ کروڑ روپے قرض لیا اور ریاستوں کو بیک ٹو بیک بطور قرض دیا تاکہ وہ معاوضے کے فنڈ میں ناکافی توازن کے سبب وسائل کے فرق کو پورا کرسکیں۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ جی ایس ٹی کونسل کے 43 ویں اجلاس میں غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکز موجودہ مالی سال میں خصوصی ونڈو کے ذریعے مارکیٹ سے  1.59 لاکھ کروڑ روپئے قرض لے رہا ہے۔  اور پچھلے سال کی طرح ، مناسب راستون سے اسے بیک بیک قرض کے طور پر ریاستوں / مرکزی خطوں  کے حوالے کرنا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق 15.07.2021 کو 75,000 کروڑروپے ریاستوں / مرکزی خطوں کو جاری کئے گئے۔

وزیر نے بتایا کہ اس کے علاوہ  معاوضہ فنڈ میں دستیاب رقم پر انحصار کرتے ہوئے مرکز جی ایس ٹی محصولات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ریاستوں کو باقاعدہ جی ایس ٹی معاوضے جاری کرتا ہے۔

 

وزیر موصوف نے مارچ 2020 کے مہینے سے ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی محصولات (ایس جی ایس ٹی + سی جی ایس ٹی + آئی جی ایس ٹی + جی ایس ٹی معاوضہ سیس) کے پیشگی بندوبست کی تفصیلات پیش کیں۔

مہینہ

جی ایس ٹی کا مجموعہ (کروڑوں میں)

2019-20

2020-21

2021-22

اپریل

 

32172

139708

مئی

 

62151

102709

جون

 

90918

92849

جولائی

 

87422

 

اگست

 

86449

 

ستمبر

 

95480

 

اکتوبر

 

105155

 

نومبر

 

104963

 

دسمبر

 

115174

 

جنوری

 

119875

 

فروری

 

113143

 

مارچ

97590

123902

 

ضمیمے کیلئے یہاں کلک کریں

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6812


(Release ID: 1737604) Visitor Counter : 244


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu