امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

کل 23.63کروڑ راشن کارڈوں میں سے تقریباً 21.92کروڑ (92.8فیصد)راشن کارڈ کو قومی سطح پر آدھار سے جوڑا جاچکا ہے:صارفین امور، غذا اور عوامی تقسیم نظام کی وزیر مملکت، سادھوی نرنجن جیوتی


ایک ملک ایک راشن کارڈ اصلاح کو نافذ کرنے والی ریاستوں کو 21-2020ء کے دوران وزارت مالیات کی جانب سے ریاستوں کو 37600کروڑ روپے اضافی قرض لینے کی منظوری دی گئی

Posted On: 20 JUL 2021 4:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍جولائی2021:

صارفین امور، غذا اور عوامی نظام تقسیم کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ 9جولائی 2021ء تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق کل 23.63کروڑ میں سے 21.92کروڑ (92.8فیصد)راشن کارڈوں کو قومی سطح پر آدھا ر سے جوڑ جاچکا ہے۔باقی ماندہ 4ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں آسام، چھتیس گڑھ، دہلی اور مغربی بنگال  کے ساتھ مہاجرین مستفدین کو فائدہ پہنچانے کےلئے او این او آر سی منصوبے کی تکمیل کےلئے ویڈیو کانفرنسنگ جائزہ میٹنگوں ، این آئی سی سے مرکزی تکنیکی مدد خطوط ڈی او کی توسط سے مستقل طورپر ان ریاستوں کو منصوبے پر عمل آوری کے لئے مائل کیا جارہا ہے۔

ایک ملک ایک راشن کارڈ اصلاح نافذ کرنے کے تعلق سے21-2020ء کے دوران وزارت مالیات کی طرف سے ریاستوں کو دی جانے والی اضافی قرض کی اجازت کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے:

 

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست کا نام

ایک ملک ایک راشن کارڈپر عمل آوری کے لئے کھلے بازار قرضہ جات (او ایم بی) کی منظوری

1.

آندھرا پردیش

2,525.00

2.

گوا

223.00

3.

گجرات

4,352.00

4.

ہریانہ

2,146.00

5.

ہماچل پردیش

438.00

6.

کرناٹک

4,509.00

7.

کیرالہ

2,261.00

8.

مدھیہ پردیش

2,373.00

9.

منی پور

75.00

10.

اُڈیشہ

1,429.00

11.

پنجاب

1,516.00

12.

راجستھان

2,731.00

13.

تمل ناڈو

8,813.00

14.

تلنگانہ

2,505.00

15.

تریپورہ

148.00

16.

اترپردیش

4,851.00

17.

اتراکھنڈ

702.00

 

میزان

37,600.00

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6779)



(Release ID: 1737434) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Marathi , Punjabi