محنت اور روزگار کی وزارت

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا صارف کے قیمت کے انڈیکس کی تعداد – جون، 2021

Posted On: 20 JUL 2021 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جولائی ،2021   / زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارف کے آل انڈیا قیمت  انڈیکس کے نمبر (بنیاد : 1986-87=100) جون ، 2021 کے لیے جن میں سے ہر ایک میں 8 - 8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ار اب یہ بالترتیب 1057 اور 1065 پوائنٹس پر ہیں۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام انڈیکس میں اضافے کی بڑی وجہ خوراک میں 6.00 (+) پوائنٹس اور 6.10 (+) پوائنٹس کا بالترتیب اضافہ ہے۔ خوراک کی ان اشیا میں دلہن ، سبزیوں ، پھلوں پیاز بکرے کے گوشت ، مچھلی  تازہ / خشک، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

انڈیکس میں اضافہ / گراوٹ ریاستوں کے مابین فرق ہے۔ زرعی مزدوروں کے سلسلے میں اس میں 19 ریاستوں میں 1 سے 10 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ، جموں و کشمیر میں 10 پوائنٹس کی گراوٹ آئی۔ تمل ناڈو ، انڈیکس کے ٹیبل میں 1256 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 824 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

دہی مزدوروں کے سلسلے میں اس نے 19 ریاستوں میں 2 سے 10 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ جبکہ جموں و کشمیر میں اس میں 9 پوائنٹس کی کمی آئی۔  تمل ناڈو  1241 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سب سے اوپر ہے  جبکہ بہار 863 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

6782U –



(Release ID: 1737430) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi