امور داخلہ کی وزارت
ایس ڈی آر ایف کا بندوبست
Posted On:
20 JUL 2021 3:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 جولائی، 2021 :
اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ( ایس ڈی آر ایف ) کا بندوبست بھارت کے آئین کی دفعہ 280 کے تحت یکے بعد دیگرے قائم ہونے والے مالی کمیشن کی سفارشات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ایس ڈی آر ایف سے ریاستی حکومت کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو کہ کسی بھی 12 نوٹیفائیڈ ڈیزاسٹر سے متاثر ہونے والے لوگوں کو فراہم کی گئی راحت پر ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے طے شدہ عمل کے مطابق ہوتی ہے۔
تاہم، ملک میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او ) کے ذریعہ ، کووڈ -19 کو وبا قرار دیئے جانے کے مدنظر ، مرکزی حکومت نے 14 مارچ 2020 کے لیٹر میں ،ایک بار خصوصی ادائیگی کے ذریعہ ، کنٹنمنٹ اقدامات کے تئیں ایس ڈی آر ایف کے تحت محدود امداد فراہم کرنے کی غرض سے کووڈ 19 کو ایک نوٹیفائیڈ آفت تصور کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ان میں (i) کورنٹین کے لئے اقدامات ، سیمپل کلکشن اور اسکریننگ اور (ii) لازمی آلات کی خریداری / کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے لیب شامل ہیں ۔مزید برآں مہاجر مزدروں کے مسائل سے نمٹنے کے لئے 28 مارچ 2020 کو مرکزی حکومت نے لاک ڈاون کی وجہ سے پھنسے مہاجر مزدوروں سمیت بے گھرافراد کے لئے راحت کیمپوں کے قیام اور غذا وغیرہ فراہم کرنے کے لئے ایس ڈی آر ایف کے استعمال کی اجازت دی تھی۔23 ستمبر 2020 کو مرکزی حکومت نے اسپتالوں میں آکسیجن تیار کرنے اور اسٹوریج پلانٹ ، مریضوں کی نقل حمل کے لئے ایمبولنس خدمات کو مضبوط کرنے ، کنٹین منٹ زون، کووڈ 19 کیئر سنٹرز قائم کرنے کے لئے ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف کا استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
ایس ڈی آر ایف کے تحت اجازت دیئے گئے کنٹینمنٹ اقدامات کے لئے ریاستی حکومتوں کو مالی سال 20-2019 کے دوران ایس ڈی آر ایف کی35 فیصد سالانہ تخصیص خرچ کرنے کی اجازت دی گئی ۔مالی سال 21-2020 کے دوران 35 فیصد کی حد بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی۔ مزید براں ، ملک میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے مدنظر مرکزی حکومت نے ادائیگی میں مزید اضافہ کردیا جس کے تحت مالی سال 22-2021 کے دوران کووڈ 19 کی روک تھام کی اقدامات کے لئے ایس ڈی آر ایف کو مختص کی گئی سالانہ رقم کا 50 فیصد تک استعمال کرنے کی ریاستوں کو اجازت دی گئی۔
22-2021 کے لئے ایس ڈی آر ایف کے مرکزی حکومت کے حصہ کی پہلی قسط جو کہ 8873.60 کروڑ روپئے ہے، 29 اپریل 2021 کو تمام ریاستوں کو پہلے ہی جاری کردی گئی ہے۔ کووڈ 19 کی روک تھام کے اقدامات کے لئے ایس ڈی آر ایف کے 50 فیصد تک خرچ کرنے کی حد یہ یقینی بنانے کے لئے مقرر کی گئی ہے تاکہ ریاستی حکومتوں کے پاس خاطرخواہ فنڈ موجود ہو جس سے کسی بھی نوٹیفائیڈ آفات کے دوران راحتی اقدامات کئے جاسکیں ، جس کے لئے یہ قانونی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں کو مسلسل فنڈ فراہم کئے جارہے ہیں اور کئے جاتے رہیں گے، جبکہ ایس ڈی آر ایف سے امداد کی ریاستی حکومتوں کے وسائل میں اضافے کے لئے اجازت دی گئی ہے۔
یہ بات آج لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ، جناب نتیا نند رائے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
.*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:6765)
(Release ID: 1737418)
Visitor Counter : 154