وزارت دفاع
وزارت دفاع نے بھارتی بحریہ کے لئے 6 پی-75 (I) آبدوزوں کی تعمیر کے لئے آر اے ایف جاری کی
Posted On:
20 JUL 2021 4:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 جولائی، 2021 :
’میک ان انڈیا ‘ کی سمت میں ایک اہم پہل کے طور پر وزارت دفاع (ایم او ڈی ) نے بھارتی بحریہ کے لئے مورخہ 20 جولائی ، 2021 کو پروجیکٹ 75 (انڈیا) ، پی -75 (I) نامی چھ اے آئی پی فیٹیڈ روایتی آبدوزں کی تعمیر کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری ماڈل کے تحت پہلے اکیویزیشن پروگرام کے لئے رکویسٹ آف پرپوزل (آر ایف پی) جاری کی ہے۔ منصوبہ کے لئے منتخب اسٹریٹجک شراکت داروں (ایس پی ایس) یا بھارتی درخواست دہندہ کمپنیوں جیسے میسرس مژگاوں ڈاک شپ بلڈنگ لمیٹیڈ(ایم ڈی ایل) اور میسرس لارسن اینڈ ٹروبو (ایل اینڈ ٹی) کو آر ایف پی جاری کی گئی تھی ۔ اس منصوبے کی لاگت 40 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔
پروجیکٹ -75 (I) میں فیول-سیل پر مبنی ایئر انڈی پنڈنٹ پروپلشن پلانٹ، جدید ترین ٹارپیڈو ، جدید میزائل اور جدید ترین کاونٹرمیجر سسٹم سمیت عصری کے آلات، ہتھیار اور سینسر کے ساتھ چھ جدید روایتی آب دوزوں (ایسوسی ایٹیڈ شور سپورٹ، انجینئرنگ سپورٹ پیکج، ٹریننگ اور اسپیئر پیکج سمیت) کے ملک میں تعمیر کا ہدف طے کیا گیا ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت جدید ترین آبدوزڈیزائن اور ٹکنالوجیز کو لانے کے علاوہ ، بھارت میں آبدوزوں کے گھریلو ڈیزائن اور تعمیر کی صلاحیت کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔
ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی ) پر جواب موصول ہونے کے بعد ، ممکنہ اسٹریٹجک شراکت داروں (ایس پی) اور غیر ملکی او ای ایم کی شارٹ لسٹنگ کی گئی۔ شارٹ لسٹ کئے گئے اسٹریٹجک شراکت دار(ایس پی) جنہیں آر ایف پی جاری کی گئی ہے ، وہ کسی بھی شارٹ لسٹ کئے گئے غیرملکی او ای ایم جیسے میسرس نیول گروپ-فرانس ، میسرس ٹی کے ایم ایس - جرمنی ، میسرس جے ایس سی ، آر او ای-روس ، میسرس دیوو شپ بلڈنگس اور مرین انجینئرنگ کمپنی لمیٹیڈ - جنوبی کوریا اور میسرس نونتیا-اسپین کے ساتھ شراکت داری کریں گے۔ یہ پانچ غیرملکی کمپنیاں روایتی آبدوز ڈیزائن ، تعمیر اور دیگر سبھی متعلقہ ٹکنالوجیوں کے شعبے میں دنیا کی نمایاں کمپنیاں ہیں۔ غیر ملکی او ای ایم ایس پی ماڈل میں ٹکنالوجی شراکت دار ہوں ۔غیرملکی او ای ایم ایس پی کو آبدوزوں کی تعمیر ، اعلی سطح کی ا ن ڈیجی نائزیشن اور مختلف ٹکنالوجیز کے لئے ٹی او ٹی حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے ۔ یہ او ای ایم آبدوز ڈیزائن اور دیگر ٹکنالوجیز کے لئے ٹی او ٹی فراہم کرکے بھارت میں ان آبدوزوں کے لئے ڈیڈیکٹیڈ مینوفیکچرنگ لائن قائم کرنے کے اہل ہوں گے اور بھارت کو آبدوز ڈیزائن اور پروڈکشن کے لئے عالمی مرکز بنائیں گے۔
یہ پروجیکٹ نہ صرف اصل آبدوز/ جہاز کی تعمیر اتی صنعت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا ، بلکہ آبدوزوں سے متعلق پرزوں/ سسٹم/ آلات کی تیاری کے لئے ایک صنعتی ایکو سسٹم کی تعمیر کے ذریعہ مینوفیکچرنگ/ صنعتی شعبے، خصوصی طور پر ایم ایس ایم ای کو بھی فروغ دے گا۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے آر ایف پی میں اہم خصوصیات جیسے پلیٹ فارموں کے ملک میں تعمیر کی لازمیت ، آبدوزورں اور کچھ اہم آلات اور سسٹم کے ڈیزائن / تعمیر / رکھ رکھاؤ کے لئے ٹی او ٹی اور کچھ اہم سازوسامان اور نظام ہیں جو دیگر اہم ٹکنالوجیز وغیرہ کے لئے اس طرح کے ان ڈیجی نائزیشن اور ترغیبات کے لئے بھارت میں ایک ماحولیاتی نظام قائم کرتے ہیں۔
اس کا مجموعی مقصد مسلح فورسیز کی مستقبل کی ضرورتوں کے لئے پیچیدہ ہتھیار نظام کے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ کے لئے سرکاری / پرائیویٹ سیکٹر میں ملک کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہوگا۔ یہ وسیع تر قومی مقاصد کو پورا کرنے ، آتم نربھرتا کی حوصلہ افزائی کرنے اور دفاعی شعبے کو سرکار کی ’میک ان انڈیا‘ پہل کے ساتھ جوڑنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:6767)
(Release ID: 1737416)
Visitor Counter : 316