امور داخلہ کی وزارت
ذات پر مبنی مردم شماری
Posted On:
20 JUL 2021 3:05PM by PIB Delhi
مردم شماری کا شیڈول مرکزی وزراء سمیت متعدد متعلقین کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ مردم شماری 2021 کرانے کے لیے حکومت کے ارادے کی اطلاع 28 مارچ، 2019 کو گزٹ آف انڈیا میں دی گئی ہے۔ کووڈ-19 وبائی مرض شروع ہونے کی وجہ سے، مردم شماری کی سرگرمیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ مردم شماری میں، ذات اور قبائل جو آئینی (درج فہرست ذات) حکم نامہ 1950 اور آئینی (درج فہرست قبائل) حکم نامہ 1950، جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جا تی رہی، کے مطابق خصوصی طور پر بطور درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) نوٹیفائی کیے گئے ہیں، کی گنتی کی جاتی ہے۔
آئین کے التزامات کے مطابق، پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ایس سی اور ایس ٹی کے لیے سیٹیں، جتنا قریب ہو سکے، ان کی آبادی کے حساب سے ریزرو ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے مرکزی حکومت کے عہدوں پر تقرری اور مرکزی حکومت کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کے لیے ریزرویشن کے بھی التزام ہے۔ ریزرویشن کے نفاذ سے متعلق تمام قانونی مسائل کا دفاع متعدد عدالتوں میں حکومت کے ذریعے مضبوطی سے کیا جاتا ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ، جناب نتیا نند رائے کے ذریعے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی گئیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6771
(Release ID: 1737299)
Visitor Counter : 133