وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے صنعتی پیمانے پر ملک میں اعلی قوت والی بیٹا ٹیٹینیم بھرت (دھات)تیار کی
Posted On:
20 JUL 2021 12:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20؍جولائی: دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)نے دیسی طور پر ایک اعلی قوت والی دھات بیٹا ٹیٹینیم بھرت تیار کی ہے جس میں وینیڈیم ، لوہا، ایلومینیم ، ٹی آئی-10وی -2ایف ای-3 اے ون شامل ہے۔ اور اسے ایرو اسپیس کے لیے ڈھانچے تیار کرنے میں استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ بھرت محکمہ دفاع کی دھاتوں کی تحقیق سے متعلق ریگولیٹری (ڈی ایم آر ایل)کے ذریعہ تیار کی گئی ہے جو حیدرآباد میں ڈی آر ڈی او کی ایک اہم لیبارٹی ہے۔ ان دھاتوں کو حالیہ وقتوں میں کئی ترقی پزیر ملکوں کے ذریعہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔
اعلی قوت والی اس بھرت کا استعمال ایرو اسپیس کے لیے کیا جاسکتا ہے جو وزن میں بھی کافی کم ہے۔ اس بھرت سے جو چیزیں تیار کی جاسکتی ہیں ان میں سلیٹ /فلیپ ٹریکس ، لینڈنگ گیئر اور لینڈنگ گیئر میں ڈراپ لنک شامل ہیں۔
اعلی قوت والی بیٹا ٹیٹینیم کی بھرت اپنی زیادہ قوت ، پائیداری اور اس کو ٹکڑے کیے جانے میں سختی کی وجہ سے منفرد حیثیت ہے اور یہ ہوائی جہاز کے ڈھانچے کی تیاری کے لیے پسندیدہ دھات بنتی جا رہی ہے۔
ڈی ایم آر ایل نے دھات کے پگھلنے ، حرارتی مشینی عمل ، الٹرا سونک پر مبنی نان ڈسٹرکٹیو تجزیہ (این ڈی ای)، حرارت ، میکینکل ڈیزائن اور اس طرح کی قسم کی تیاری کے لیے کئی ایجنسیوں کے ساتھ سرگرم اشتراک کیا ہے۔
ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی(اے ڈی اے)نے اسٹیل کے ایسے 15کل پرزوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں بھرت کی دھات سے تبدیل کیا جا سکتا ہے اور 40 فیصد تک وزن میں کمی کی جا سکتی ہے۔
وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اعلی قوت والی پائیدار بیٹا ٹیٹینیم بھر ت کو ملک میں تیار کرنے پر ڈی آر ڈی او اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔
دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس ٹکنالوجی کو ملک میں تیار کرنے پر اس میں شامل ٹیموں کی ستائش کی ہے۔
****************
ش ح – و ا – س ک
U. NO. 6749
(Release ID: 1737131)
Visitor Counter : 245