وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے بھارت میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لیے قومی حکمت عملی اور نقشہ راہ کے مسودہ پر رائے /مشورے طلب کیے ہیں: سیاحت کے مرکزی وزیر
Posted On:
19 JUL 2021 4:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍جولائی: سیاحت کی وزارت نے دیہی سیاحت کے وسیع امکانات کا اعتراف کیا ہے اور سیاحت کے اس مخصوص شعبے کی ترقی اور فروغ پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔
سیاحت کی وزارت نے اسی مناسبت سے بھارت میں دیہی سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر ایک قومی حکمت عملی اور نقشہ راہ مرتب کرنے کے لیے ایک مسودہ –' آتم نربھر بھارت کی جانب ایک پہل 'تیار کیا ہے۔ ووکل فار لوکل کے جذبے سے معمور ہوکر سیاحت کی وزارت آتم نربھر بھارت مشن کے لیے قابل قدر تعاون کر سکتی ہے۔
ملک میں دیہی سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر ماڈل پالیسیوں اور دیہی سیاحت کی بہترین سرگرمیوں ، ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور دیہی سیاحت کے پلیٹ فارم جیسے اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیہی سیاحت کے لیے کلسٹر تیار کرنے ، دیہی سیاحت کے لیے مارکیٹنگ میں تعاون، فریقوں کی صلاحیت سازی ، حکمرانی اور ادارہ جاتی فریم ورک پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
دستاویز کو زیادہ جامع بنانے کے لیے سیاحت کی وزارت نے تمام ریاستی سرکاروں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے قومی حکمت عملی اور نقشہ راہ کے مسودے پر ان کی رائے ، رد عمل اور سفارشات طلب کی ہیں۔
ملک میں دیہی سیاحت کے وسیع امکانا ت کا اعتراف کرتے ہوئے سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اسکیم کے تحت دیہی سرکٹوں کی نشاندہی کی ہے جو دیہی معیشت کو مضبوط کرنے اور ملک کے دیہی پہلوؤں اور بین الاقوامی سیاحتی منظر کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
مذکورہ معلومات سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کی۔
****************
ش ح – و ا – س ک
U. NO. 6746
(Release ID: 1737126)
Visitor Counter : 182