وزارتِ تعلیم

کووڈ-19 کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں اور اسکولوں میں نہ پڑھنے والے بچوں کی مدد کے لیے حکومت نے اقدامات کیے

Posted On: 19 JUL 2021 6:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍جولائی: اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے(ڈی او ایس اینڈ ایل)نے ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعہ شناخت کردہ اسکول میں تعلیم حاصل نہ کرنے والے بچوں (او او ایس سی)کے اعدادوشمار مرتب کرنے کی خاطر ایک آن لائن ماڈیول تیار کیا ہے۔ اور ان کی پربندھ پورٹل پر خصوصی تربیتی مراکز کے طور پر میپنگ کی گئی ہے۔ (http://samagrashiksha.in) متعلقہ ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقہ شناخت شدہ کو او او ایس سی پر ہر بچے سے متعلق معلومات اور او او ایس سی کو اصل دھارے میں شامل کرنے کی خاطر نگرانی کے لیے بلاک رسورس سنٹر پر ایس ٹی سی کو اپلوڈ کیا جا تاہے۔سمگر شکشا کے تحت پہلی مرتبہ 2021-22 میں 16 سے 19 سال تک کے لیے اسکول میں نہ پڑھنے والے بچوں کی مدد کے لیے دو ہزار روپیے سالانہ کی مالی امداد رکھی گئی ہے تاکہ وہ این آئی او ایس / ایس آئی او ایس کے ذریعہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں اور کورس کے لیے تعلیمی مواد اور سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں۔

ڈو او ایس ای اینڈ ایل اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے 16جون 2021 کو جاری ایک حکم نامے کے ذریعہ کووڈ-19 کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں کی تعلیم میں سہولت فراہم کرنے اور انہیں اسکولی تعلیم اور خواندگی کےمحکمے کے ذریعہ چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے لیے ہدایت جاری کی تھی جس میں ٹیچروں، ضلع تعلیمی افسران اوربچوں کی بہبود کی کمیٹیوں کے رول  کو اجاگر کیا گیا ہے۔

مذکورہ معلومات تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کی۔

 

****************

ش ح – و ا – س ک

U. NO. 6732



(Release ID: 1737108) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil