وزارت خزانہ

کووڈ۔ 19 ویکسین تیار کرنے کے لئے مالی امداد

Posted On: 19 JUL 2021 6:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،          خزانے کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے  اپنے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ، دی بایو ٹیکنالوجی  انڈسٹری ریسرچ اسسٹنٹس کونسل (بی آئی آر اے سی) کے ذریعہ سائنس و ٹکنالوجی کی وزارت کے بایو ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی) کے ذریعہ  کووڈ 19 ویکسین  کو تیار کرنے کے لئے پبلک ریسرچ انسٹی ٹیوٹس اور صنعت کو مالی امداد  فراہم کی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ کووڈ 19 کی ویکسین تیار کرنے  کے لئے تقریباً 9 پرائیویٹ صنعتوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے جہاں 489 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور  148 کروڑ روپے کی رقم تقسیم بھی کی گئی ہے۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام شہری مفت ٹیکے کے مجاز ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  مرکزی بجٹ 22۔2021 میں  کووڈ ۔ 19 ٹیکے کےلئے 35000 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ  اگر ضروری ہوا تو حکومت نے اس کے لئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کا بھی عہد کیا ہوا ہے، جس کا اعلان 22۔2021 کے مالی سال کے لئے وزیر خزانہ محترمہ  نرملا سیتا رمن کی بجٹ تقریر کے پیرا نمبر 38 میں اعلان کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ن ا۔

U- 6740                          


(Release ID: 1737103) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Punjabi , Telugu