وزارتِ تعلیم

حکومت کی فلاحی اسکیمیں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دے رہی ہیں

Posted On: 19 JUL 2021 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍جولائی: وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے راغب کرنے کی خاطر کئی فلاحی اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے۔ سمگر شکشا کے تحت کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ (کے جی بی وی)کی گنجائش ہے ۔ یہ کے جی بی وی چھٹی کلاس سے بارہویں کلاس تک کی لڑکیوں کے لیے رہائشی اسکول ہیں جن کا تعلق ایس سی/ایس ٹی / اوبی سی / اقلیت اور خط افلاس سے نیچے کے محروم گروپوں سے ہے۔ ملک میں اب تک 5726کے جی بی وی کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 510 کے جی بی وی کام کر رہے ہیں۔ جن میں 6.54لاکھ لڑکیوں کا اندراج ہے۔

اسکیم کے تحت آس پڑوس میں اسکول کھولنے، آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے مفت وردی،نصابی کتابیں، تمام اسکولوں میں الگ الگ صنف کے لیے الگ الگ بیت الخلاء، چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے بچوں کے لیے اپنے دفاع کی تربیت ، دویانگ لڑکیوں کے لیے پہلی سے بارہویں جماعت تک مشاہرےکی گنجائش ہے۔ زندگی گزارنے کے ہنر، بیداری پروگرام ، سینیٹری پیڈ فروخت کرنے والی مشینیں جیسے خصوصی سرکاری پروجکٹ کو اسکیم کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے اور لڑکیوں  کے اندراج کو اسکول  میں قائم رکھنے، ان کے اندراج میں اضافے کے لیے حوصلہ افزائی اورتحریک دلانے والے کیمپوں کا انعقاد، صنف سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے ماڈیول وغیرہ شامل ہیں۔

اقتصادی طورپر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا ، بشمول لڑکیوں کے لیے 2008 سے ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم 'نیشنل مینس کم میرٹ اسکالر شپ اسکیم'(این ایم ایم ایس ایس)بھی جاری ہے تاکہ آٹھویں جماعت تک اسکول سے نکل جانے والے بچوں کو پھر سے تعلیم کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ثانوی جماعت تک تعلیم جاری رکھی جا سکے۔ اسکیم کے تحت ہر سال نویں جماعت کے منتخب طلبا کو 12ہزار روپیے سالانہ فی طالب علم کے حساب سے ایک لاکھ نئے وظیفے دیے جاتے ہیں۔ اور دسویں سے بارہویں جماعت تک ریاستی حکومت، سرکاری امداد والے اور بلدیاتی اسکولوں میں اس اسکیم کے تحت وظیفے کی تجدید کی جاتی ہے۔

تعلیم کی وزارت 2008 سے کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کے لیے بھی مرکزی سیکٹر کی ایک اسکالر شپ اسکیم چلا رہی ہے جس کا مقصد ہونہار طلبا کو ان کی روزمرہ کے اخراجات کو پورا کرنے اور اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس میں 50 فیصد وظیفے لڑکیوں کے لیے مخصوص ہیں۔

مذکورہ بالا معلومات آج لوک سبھا میں تعلیم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر دھرمیندر پردھان ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو فراہم کی۔

 

****************

ش ح – و ا – س ک

 

U. NO. 6737


(Release ID: 1737090) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Punjabi