وزارت دفاع

آئی این ایس تبرنے فرانسیسی بحریہ کےساتھ بحری شراکت داری مشق مکمل کی

Posted On: 19 JUL 2021 2:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19. جولائی2021:

آئی این ایس تبر نے فرانس کے بریسٹ کی بندرگاہ  کا سفر مکمل  ہونے پر مورخہ 15 اور 16 جولائی کو      بسکے کی خلیج میں فرانس کے  بحری فریگیٹ ایف این ایس اکویٹین  کے ساتھ بحری  شراکت  داری  مشق کی۔ ایف این ایس اکویٹین سے  ٹوین انجن ہیلی کاپٹر (این ایچ 90) اور فرانسیسی بحریہ کے چار رافیل جنگی  طیاروں نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔

جہازوں کے ذریعہ آبدوز شکن ، سطح پر  کی جانے والی جنگی مشق، بحری  نقطہ نظر سے ری پلینشمنٹ، ہدف پر گولہ باری،  وزٹ بورڈ سرچ اینڈ سیزر (وی بی ایس ایس) ، اسٹیم پاسٹ، ایئر ڈیفنس ، ایئر پکچر کمپائلیشن، ورٹیکل،  ری پلینشمنٹ اور  کراس ڈیک آپریشن جیسی کئی مہمات  کی  مشق کی گئی۔ یہ مشق باہمی طور پر  انٹرآپریبلٹی بڑھانے اور سمندری خطروں کے خلاف مشترکہ آپریشنزکو مضبوط کرنے کی  تئیں سود  مند تھی ۔

 

 

************

 

ش ح۔ف ا ۔ م   ص

 (U: 6711)



(Release ID: 1736953) Visitor Counter : 130