وزارت دفاع

ملک میں تیار دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے لیے سرمایہ کاری

Posted On: 19 JUL 2021 3:13PM by PIB Delhi

 

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب سانبھا جی چھترپتی کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے درج ذیل معلومات فراہم کی:

حکومت ہند کی ’آتم نربھر بھارت‘ پہل پر عمل کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر خریداری کے لیے مختص کی گئی 111463.21 کروڑ روپے کی رقم میں سے 71438.36 کروڑ روپے گھریلو سطح پر خریداری کے لیے مقرر کی جائے گی۔

دفاعی ساز و سامان کی مجموعی خریداری متعدد گھریلو اور غیر ملکی تاجروں سے کی جاتی ہے، جو خطرے کے قیاس، کارروائی میں پیش آنے والے چیلنجز اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی تبدیلی کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی تیاری کی حالت میں رکھنے پر مبنی ہوتی ہے۔ گزشتہ تین مالی سال، یعنی 19-2018 سے 21-2020 کے دوران طیارہ، میزائل، ٹینک، بلیٹ پروف جیکٹ، بندوق، بحریہ کی کشتیوں، راڈار، نیٹ ورک وغیرہ جیسے دفاعی ساز و سامان کی مجموعی خریداری کے لیے ہندوستانی تاجروں کے ساتھ 102 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

’آتم نربھر بھارت‘ پہل کے حصہ کے طور پر دفاعی پیداوار میں خود کفیل بننے کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے، دو مثبت دیسی فہرست بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی مثبت دیسی فہرست بنانے کا اعلان اگست 2020 میں کیا گیا تھا، جس میں 101 سامان شامل تھے، اور دوسری فہرست کا اعلان مئی 2021 میں کیا گیا، جس میں 108 سامان شامل ہیں۔ ان فہرستوں کا مقصد دسمبر 2025 تک پابندی کو آہستہ آہستہ نافذ کرنا ہے۔ ان فہرستوں کے جاری کرنے کا مقصد بھارت کی دفاعی صنعت کو مسلح افواج کے متوقع تقاضوں سے واقف کرانا ہے تاکہ وہ دیسی بنانے کےمقصد کے حصول کے لیے بہتر تیاری کر سکیں۔ یہ ہندوستانی دفاعی صنعت کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں مسلح افواج کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے، خود اپنی ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یا دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارہ (ڈی آر ڈی او) کے ذریعے اپنائے گئے طریقوں کا استعمال کرکے ، لسٹ میں درج سامان تیار کر سکیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6695

 



(Release ID: 1736916) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Punjabi