وزارت دفاع

اسلحہ ساز فیکٹری بورڈ  کی کارپوریٹ میں تبدیلی

Posted On: 19 JUL 2021 3:13PM by PIB Delhi

 

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھاٹیہ نے آج راجیہ سبھا میں جناب بنوئے وشوم کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے درج ذیل معلومات فراہم کی:

حکومت نے اسلحہ ساز فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنے کے بعد او ایف بی کے ملازمین کے مفادات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل انتظامات کیے ہیں:

اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئی ڈی پی ایس یو (جس کی تشکیل ہونی ہے) کے سپرد کی جانے والی پیداواری اکائیوں اور غیر پیداواری اکائیوں سے وابستہ او ایف بی کے تمام ملازمین (گروپ اے، بی اور سی) کو بغیر کسی ڈیپوٹیشن الاؤنس (نیم ڈیپوٹیشن) کے فارین سروس کی شرائط پر، ان ڈی پی ایس یو میں ابتدائی طور پر تقرری کی تاریخ سے دو سال کی مدت کے لیے منتقل کر دیا جائے گا۔

او ایف بی ہیڈ کوارٹر، او ایف بی نئی دہلی آفس، او ایف اسکولوں اور او ایف اسپتالوں کے تمام ملازمین کو، ابتدائی طور پر تقرری کی تاریخ سے دو سال کی مدت کے لیے، محکمہ دفاعی پیداوار کے تحت کام کرنے والے اسلحہ ساز فیکٹریوں کے ڈائریکٹوریٹ (جس کی تشکیل ہونی ہے) میں منتقل کر دیا جائے گا۔ تب تک یہ ملازمین نئے اداروں میں نیم ڈیپوٹیشن پر رہتے ہوئے، مرکزی حکومت کے ملازمین پر لاگو ہونے والے شرائط و ضوابط کے ماتحت ہوں گے۔ ان کی تنخواہ، بھتہ، چھٹی، طبی سہولیات، کریئر کی ترقی اور دیگر سروس کی شرائط بھی انہی ضابطوں، قاعدوں اور احکام کے مطابق ہوں گی، جن کا اطلاق مرکزی حکومت کے ملازمین پر ہوتا ہے۔

ریٹائر ہونے والے اور موجودہ ملازمین کی پنشن حکومت کے ذریعے ہی ادا کی جائے گی۔

حکومت کے ذریعے مئی، 2020 میں اسلحہ ساز فیکٹری بورڈ کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی، حکومت نے او ایف بی کو کارپوریٹ میں تبدیل کرنے سے متعلق سکریٹری (دفاعی پیداوار) کی صدارت میں او ایف بی کے ملازمین کے فیڈریشن کے ساتھ متعدد گفت و شنید کروائی ہے۔ ان کی تشویشوں اور مشوروں کو نوٹ کیا گیا۔ او ایف بی کے ملازمین کے مفادات کے تحفظ سے متعلق ان کی بنیادی تشویش کو دور کر دیا گیا ہے، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا۔ یہاں پریہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف لیبر کمشنر (مرکزی) نے بھی آئی ڈی ایکٹ 1947 کے تحت مصالحتی کارروائی کے حصہ کے طور پر حکومت اور او ایف بی فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6694

 



(Release ID: 1736902) Visitor Counter : 161