محنت اور روزگار کی وزارت

سی ایل سی نے زوجیلا پاس اور کارگل میں لیبر قوانین اور نئے لیبر کوڈز کے نفاذ کا جائزہ لیا

Posted On: 19 JUL 2021 1:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،19جولائی :چیف لیبر کمشنر اور ڈی جی لیبر بیورو جناب ڈی پی ایس نیگی نے آج زوجیلا پاس اور کارگل میں لیبر قوانین اور لیبر کوڈ کے سنسنیشن اور عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بی آر او اور این ایچ آئ ڈی سی ایل کے پروجیکٹ عہدیداروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں ،جناب نیگی نے اپنے پروجیکٹ مقامات پر مزدوری کے مروجہ مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے وہاں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کا بھی مطالعہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015UXV.jpg

جناب نیگی نے زوجیلا سرنگ سائٹ پر کارکنوں سے ملاقات کی ، اور ان کی شکایات سنیں۔ انہوں نے ملک کے دور دراز علاقوں میں کام کرتے ہوئے ، ان کی پریشانیوں کا نوٹس لیا ، جناب نیگی نے انہیں منظم اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے دونوں کے لئے حکومت کی اسکیموں کے فوائد کے بارے میں بتایا۔ مسٹر نیگی نے عہدیداروں اور ٹھیکیداروں کو لیبر قوانین اور نئے لیبر کوڈ کے نفاذ کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے لیبر کوڈز کی تعمیل ملازمین اور آجر دونوں کے لئے جیت (وِن- وِن) کی صورتحال ہے۔

جناب نیگی نے کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے لیبر کارڈ بنائیں اور این ڈی یو ڈبلیو پورٹل پر بھی اپنا اندراج کریں ، جسے وزارت محنت ، حکومت ہند بہت جلد شروع کررہی ہے۔ انہوں نے انہیں ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا ، اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی فلاح و بہبود ، حفاظت اور سلامتی کے لئے ہمیشہ حساس ہے۔ جناب  نیگی نے ایسے سخت حالات میں ملک کی خدمت کے لئے کارکنان کی تعریف کی ، جو ملک کی تعمیر کے لئے متوسط درجے کی خدمت انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، حکومت ان کی فلاح و بہبود کے اقدامات کے لئے پرعزم ہے اور ہر ممکن کوشش بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے انھیں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ تمام افسران اور عملہ ان کی مدد کرے گا۔ ان کو ان کے مناسب حقوق دلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی اور ان کی تعریف کی اور کہا کہ قوم کی تعمیر میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیف لیبر کمشنر نے عہدیداروں اور ٹھیکیداروں کو لیبر قوانین اور نئے لیبر کوڈ کے نفاذ کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کی۔ انہوں نے اس بارے میں بڑی دیر تک بات کی کہ کس طرح نئے لیبر کوڈز کی تعمیل ملازمین اور آجر دونوں کے لئے جیت کی صورتحال ہے۔

****************



(Release ID: 1736763) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil