وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم اور قبائلی امور کے وزیر کل مشترکہ طورپر انوویشن ایمبیسڈرٹریننگ پروگرام لانچ کریں گے

Posted On: 15 JUL 2021 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15؍جولائی2021:

وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا 16 جولائی 2021ء کو 50ہزار اسکولی اساتذہ کے لئے مشترکہ طورپر اسکول انوویشن ایمبیسڈر ٹریننگ پروگرام لانچ کریں گے۔یہ ایک اختراعی اور اسکولی اساتذہ کے لئے اپنی نوعیت کا انوکھا تربیتی پروگرام ہے۔ جس کا مقصدانوویشن ، انٹرپرینیور شپ ، آئی پی آر، ڈیزائن تھنکنگ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ، آئیڈیا جنریشن وغیرہ جیسے امور کے بارے میں 50 ہزار اسکولی اساتذہ کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس پروگرام کا خاکہ وزیر تعلیم کے انوویشن سیل اور اسکول ٹیچرز سے متعلق اے آئی سی ٹی ای نے تیار کیا ہے، جو انوویشن ایمبسڈر ٹریننگ پروگرام فار ہائر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیکلٹی ممبرز کی تھیم پر مبنی ہے۔ یہ تربیت صرف آن لائن موڈ پر ہی فراہم کی جائے گی۔

پروگرام کے بارےمیں معلومات کے لئے اس لنک: https://youtu.be/RUIf3TE7OfU  پرجائیں۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6606)


(Release ID: 1736714) Visitor Counter : 216