سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترقی اور کفایت کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا
Posted On:
15 JUL 2021 10:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 جولائی 2021
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی اور کفایت کے سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔قابل تجدید توانائی کی تیاری کیلئے خود انحصاری کے موضوع پر منعقدہ سی آئی آئی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گھریلو مینو فیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام کے دائرے کو وسیع کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے تاکہ ملک کو خو د انحصار بنایا جاسکے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان میں ماحول دوست توانائی میں بہتری لانے کی سمت میں اہم ترین پیش رفت کی ہے۔اسی کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے پروگرام کو بھی آگے بڑھایا ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ ہندوستان 2022 تک 175 گیگا واٹ تنصیب شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں پہلے ہی صحیح راہ پر پڑ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان حکومت کی معاون پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے مجموعی طور پر تنصیب شدہ صلاحیت کے معاملے میں پانچویں پوزیشن پر قائم ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیاکہ ملک 2030 تک 450گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے ہدف کو پار کرجائے گا۔
جناب گڈ کری نے مزید کہا کہ شاہراہوں کی ترقی اور ان کی توسیع کے بہت سے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔جن کی بدولت سفر کے وقت میں کمی آئے گی ،تحفط میں اضافہ ہوگااور سامان کے منتقلی میں آسانی ہوگی اور مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متوازن رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ 22 گرین فیلڈ ایکسپریس وے تعمیر کئے جارہے ہیں اور قومی انصرامی ماسٹر پلان کی بنیاد پر 8500 کلو میٹر پر محیط مزید ایکسپریس وے کی نشاندہی کی جاچکی ہے جن کا مقصد شاہراہوں پر بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا اور سامان کی نقل و حمل میں بہتری میں اضافہ کرناہے۔وزیر محترم نے مزید بتایا کہ سامان کے نقل وحمل کے اخراجات کو کم سے کم کرنے کے مقصد سے کثیر ماڈل لوجسٹک پارکوں کی تعمیر کیلئے .35 مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ جناب گڈ کری نے فرمایاکہ ان کی اولین ترجیح معیار سے سمجھوتہ کئے بغیر تعمیرات کے اخراجات کو کم سے کم کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجیوں کو اختیار کرنا ہے۔
مکمل تفصیلات کیلئے
https://youtu.be/L91OjRmQ8M8
( ش ح۔س ب۔م ش)
U. No.6683
(Release ID: 1736701)
Visitor Counter : 179