مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم اے وائی –یو نے آزادی کے اَمرت مہوتسو کے حصے کے طورپر 18 سال سے زیادہ کی عمرکے تمام ہندوستانیوں کے لئے ’’خوشیوں کا آشیانہ‘‘ کے عنوان سے ایک مختصر فلم مقابلہ لانچ کیا


متعدد اسیٹک ہولڈرز کے درمیان ’سب کے لئے رہائش‘پربیداری پیدا کرنے اور بحث و مباحثہ کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک قومی سطح پر مکالمہ-آواس پر سمواد بھی لانچ کیا

Posted On: 17 JUL 2021 2:46PM by PIB Delhi

 

دنیا کے سب سے بڑے کفایتی رہائشی مشنوں میں سے ایک وزیر رہائشی منصوبہ –شہری(پی ایم اے وائی-یو)نے دو انوکھی پہل شروع کی ہیں۔ پہلی پہل ’خوشیوں کا آشیانہ‘-مختصر فلم مقابلہ2021 اور دوسری پہل ’آواس پر سمواد‘-75سیمیناروں اور ورکشاپ کی سریز ’سب کے لئے رہائش‘وزیر اعظم کے وژن کو آگے لے جانے کے لئے ہے۔

رہائش اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے اِن دونوں پہلوں کا اعلان 25 جون 2021ء کو پی ایم اے وائی-یو کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔اس اہم موقع پر پی ایم اے وائی –یو نے ایک بڑی حصولیابی حاصل کی۔ مشن کے تحت کل جاری مرکزی امداد ایک لاکھ کروڑ روپے کو عبور کرگئی۔ مشن 1.12کروڑ گھروں کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھاہے۔83 لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیر کے لئے بنیاد تیار کرلی گئی ہے اور 50 لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیر کا کام پورا ہوگیا ہے۔

دونوں پہلو ں کو چیلنج اور مقابلہ جاتی موڈ میں لاگو کیا جارہا ہے اور یہ دونوں پہلیں حکومت ہند کے 75 سالوں ترقی پذیر ہندوستان اور اس کے عوام ، ثقافت اور حصولیابی کی قابل فخر تاریخ کو منانے کے لئے پروگرام ’آزادی کا اَمرت مہوتسو‘کے حصے کی شکل میں مجوزہ دیگر کئی پروگراموں میں سے ایک ہے۔

دونوں کی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر(ایس او پی)پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔

 

01.jpg

 

مختصر فلم مقابلے کے لئے پی ایم اے وائی-یو کے مستفدین ، طلباء، نوجوان ، سول سوسائٹی کے ممبروں ، اداروں اور اشخاص ؍گروپوں سے پی ایم اے وائی-یو مشن کے چھ سالوں کے سفر کے وسیع موضوع  اور مشن نے لوگوں کی زندگی کو اس طرح اثر انداز کیا ہے، جس سے تبدیلی –وقار اور بااختیار بنانے کے عمل کو تعبیر آشنا کیا جاسکا ہے۔موضوع پر درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ یہ مقابلہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام ہندوستانی شہریوں کے لئے کھلا ہوا ہے اور پیش کرنے کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔ نتیجے کا اعلان 30 ستمبر 2021ء کو کیا جائے گا۔25 ہر کامیاب ہونے والے کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ تین زمروں میں 25000روپے، 20000روپے اور 12500 روپے کے نقد انعان سے نوازا جائے گا۔

 

02.jpg

 

’آواس پر سمواد’ کا مقصد تعلیم اور انجینئرنگ ، شہری کمیونٹی ترقی ، منصوبہ ، مالیات وغیرہ جیسے مختلف دفعات سے متعلق کئی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ’سب کے لئے رہائش‘پر بیداری پیدا کرنا، مکالمہ کرنا، صلاح و مشورہ اور تشہیر کو فروغ دینا ہے۔یہ کام ریاستوں اور مراکز کے تعاون سے تعلیمی اداروں اور ابتدائی قرض دینے والے اداروں کے ذریعے یکم جولائی سے 30 ستمبر 2021ء کے درمیان منعقد کئے جانے والے 75ملک گیر ورکشاپ اور سیمیناروں کے توسط سے کیا جائے گا۔اِن ورکشاپ کو درجہ ماڈل کے توسط سے آف لائن تمام کووڈ -19سے متعلق اعلیٰ رویوں پرعمل کرتے ہوئے منعقد کیا جاسکتا ہے یا آن لائن منعقد کیا جاسکتا ہے۔ رہائش اور شہری امور کی وزارت تمام حصہ لینے والوں کو شراکت داری کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

دونوں ہی پہلیں حوصلہ بخش شراکت داری دکھارہی ہیں اور موجودہ وقت میں رجسٹریشن حاصل کئے جارہے ہیں۔ ورکشاپ کو چلانے کےلئے تعلیمی اداروں اور پی ایل آئی ، پی ایم اے وائی(یو) ویب سائٹ https://pmay-urban.gov.in/ ، پی ایم اے وائی-یو موبائل ایپ پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

پی ایم اے وائی –یو اپنے مستفدین کے ساتھ جڑنے اور تمام اسٹیک ہولڈر ز کے ساتھ کام کرنے پر لگاتار زور دیتا ہے۔ دونوں پہل اپنے خود کے پختہ گھروں میں جانے ، لطف اور خوشی کی اُن کی کہانیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی آواز  اور خواہشات کے علاوہ ان کے جذباتی سفر سے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی کو متحرک کرے گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 6653)



(Release ID: 1736479) Visitor Counter : 209