کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جون 2021 میں بھارت کی انجینئرنگ سے متعلق اشیا کی برآمدات میں 52.4 فیصد کی ترقی ہوئی

Posted On: 16 JUL 2021 2:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 جولائی ،2021   / جون 2021 میں خردہ اشیا کی برآمدات 32.50 ارب ڈالر مالیت کی تھی، جبکہ جون 2020 میں یہ برآمدات 21.91 ارب امریکی ڈالر کی تھی، اس طرح ان اشیا کی برآمدات میں 48.34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جون 2021 میں بھارت کی انجینئرنگ سے متعلق برآمدات میں اضافہ ہوا ۔ یہ اضافہ  اس سے پہلے دو مہینوں سے جاری تھا۔ بھارت کی انجینئرنگ سے متعلق اشیا  کی برآمدات میں جون ، 2021 میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے  52.4 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ جون 2019 کے حوالے سے جون 2021 میں یہ اضافہ 41.9 فیصد رہا۔

انجینئرنگ سے متعلق برآمدات جون 2019 میں 6274.9 ملین امریکی ڈالر تھیں، اور جون 2020 میں یہ 5841.6 امریکی ڈالر مالیت کی رہیں۔ اس طرح  ان برآمدات میں اضافہ ہوکر جون 2021 میں یہ  8903.5 ملین امریکی ڈالر  مالیت کی ہو گئیں۔ اپریل سے جون  22-2021 کے دوران انجینئرنگ کی مجموعی برآمدات 24772.6 امریکی ڈالر ملین مالیت کی تھیں۔ جن میں اپریل سے جون 21-2020 میں 82 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور اپریل سے جون  20-2019 میں 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جن برآمدات میں اپریل سے جون 2019 کے مقابلے اپریل سے جون 2021 کے دوران خاطر خواہ اضافہ ہوا  وہ ہیں تنابہ اور اس کی مصنوعات (250.4 فیصد)؛  لوہا اور اسٹیل 156.6 فیصد؛ زنک اور اس کی مصنوعات (83.7 فیصد)؛ ایلیمونیم اور اس کی مصنوعات (69.9 فیصد)؛ ٹین اور اس کی مصنوعات (55.2 فیصد) دوپہیہ اور تی پہیہ گاڑیوں (46.6 فیصد)؛ لیڈ اور اس کی مصنوعات (43.4 فیصد) دیگر غیر فیرس والی دھاتیں (33.1فیصد)؛ ڈیئری، خوراک کی ڈبہ بندی اور کپڑے کی صنعتوں سے متعلق مشینیں (32 فیصد) ، آئی سی انجن اور اس کے کل پرزے (22.1 فیصد) اور آٹو کل پرزے / پارٹس (18.8 فیصد)۔ یہ دیکھا گیا ہے  کہ کل برآمدات میں اپریل سے جون 2019 میں 13.72 ارب  سے اضافہ ہوکر  اپریل سے جون 2021 میں یہ 19.85 ملین امریکی ڈالر کی ہو گئیں۔

اپریل سے جون 2021 میں (اپریل سے جون 2019 کے مقابلے) جن اشیا میں منفی ترقی دیکھی گئی ان میں  مندرجہ ذیل اشیا شامل ہیں :بوائلرز اور اس کے کل پرزوں جیسی صنعتی مشینیں (منفی 37.5 فیصد)؛  نکل اور اس کی مصنوعات (منفی 53.3 فیصد)؛ ایئر کنڈیشنر اور ریفریجریٹر (منفی 22.1 فیصد)؛ موٹر گاڑیاں / کاریں (منفی 21.8 فیصد) ؛ طیارے اور ان کے کل پرزے اور مصنوعات (منفی 29 فیصد)؛ جہاز کشتیاں اور تیرنے والی مصنوعات اور ان کے کل پرزے (منفی 23.2 فیصد) اور ریلوے ٹرانسپورٹ سے متعلق دیگر انجینئرنگ مصنوعات ؛ عمدہ قسم مائکا اور مائکے کی مصنوعات ؛ اور آفس کا ساز و سامان وغیرہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ان فہرستوں میں مجموعی برآمدات ، مجموعی طور پر قیمت کے معنوں میں ان اشیا میں اپریل سے جون 2019 میں 6.12 ارب امریکی ڈالر سے کم ہوکر یہ اپریل سے جون 2021 (منفی 22.7 فیصد) کے دوران 4.73 ارب امریکی ڈالر ہو گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6627



(Release ID: 1736340) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil