ٹیکسٹائلز کی وزارت

جناب پیوش گوئل نے ٹیکسٹائل کے شعبے کوفروغ دینے کی غرض سے ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعہ کئے جارہے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا

Posted On: 15 JUL 2021 10:01PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل ، کامرس وصنعت ، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم محکموں کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ٹیکسٹائل کے شعبے کو فروغ دینے کی غرض سے ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعہ کئے جارہے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ٹیکسٹائل کے سکریٹری جناب یوپی سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری جناب وی کے سنگھ، جوائنٹ سکریٹریوں، دستکاری شعبے کے ڈی سی اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

3.jpg

جناب وی کے سنگھ نے ایک تفصیلی پریزینٹیشن دیا جس میں پورے ٹیکسٹائل شعبے کا ایک مجموعی جائزہ لیا گیا۔ وزیر موصوف کو بھارت کے ٹیکسٹائل کے شعبے کےوسیع خاکہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ اس بات سے مطلع کیاگیا کہ ٹیکسٹائز کاشعبہ جو کئی صدیوں سے بھارت میں قدیم ترین صنعتوں میں سے ایک ہے، بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار جی ڈی پی میں   2.3 فیصد کاتعاون کرتا ہے اور صنعتی پیداوار کا سات فیصد،  جبکہ بھارت کی برآمدات سے ہونے والی آمدنی میں 12 فیصد کاتعاون کرتا ہے۔ اس شعبہ سے چار کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ افراد کو (براہ راست) روزگار ملتا ہے جو کہ ملک میں کل روزگار کا 21 فیصد ہے۔ بھارت،  تکنیکی ٹیکسٹائل تیار کرنے والا دنیا کاچھٹا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کا عالمی حصہ 6 فیصد ہے۔(12فیصد سی اے جی آر) ۔ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ کپاس اور پٹ سن پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

 کپاس کی پیداوار سے 58 لاکھ کسانوں  کو اور کپاس سے وابستہ شعبوں میں چار سے پانچ کروڑ افراد کو  مدد ملتی ہے۔ بھارت   دنیا میں ریشم کی پیداوار کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور دنیا میں ہاتھ سے بُنا ہوا 95 فیصد کپڑا بھارت  میں تیار ہوتا ہے۔

 

4.jpg

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ مقامی کاریگروں اور گھریلو صنعت کی اشیا تیار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرکے ہم وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت کے ویژن کو حاصل کریں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں زبردست امکانات موجود ہیں اور معاونت، جدت طرازی اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ان امکانات کو حاصل کیاجاناچاہئے۔ وزیر موصوف نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ اس شعبہ میں بہت ترقی ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے کہا کہ وہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں  برسرروزگار لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی غرض سے غوروخوض کریں اور ضروری اقدامات کریں اور ہتھ کرگھا کے معیار میں تسلسل قائم رکھنے اور ٹیکسٹائل کے شعبے سے بچہ مزدوری کے خاتمے کے مقصد سے کوششیں کریں۔

******

 

 ( ش ح ۔ع   م۔رض)

U- 6616


(Release ID: 1736100) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Punjabi