قبائیلی امور کی وزارت

تعلیم کے مرکزی وزیراور قبائلی امورکے مرکزی وزیر مشترکہ طورپرکل ایک اختراعی اسکول امبیسڈرتربیتی پروگرام کا آغاز کریں گے

Posted On: 15 JUL 2021 7:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍جولائی: تعلیم کے مرکز ی  وزیرجناب دھرمیندرپردھان اور قبائلی امورکے مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا مشترکہ طورپر ‘ایک اختراعی اسکول امبیسڈرتربیتی پروگرام ’  کا 50000  اسکولی اساتذہ کے لئے 16جولائی ، 2021کو آغاز کریں گے ۔

یہ اختراع اوراسکولی اساتذہ کے لئے  اس طرح کا ایک  تربیتی پروگرام  ، جس کا مقصد 50000 اسکولی اساتذہ کو اختراع ، تجارت ، آئی پی آر،جدیدترین افکار، مصنوعات کی فروخت ، نئے نئے  تصورات پیداکرنے  کی تربیت دینی ہے ۔  اسکولی اساتذہ کے لئے وزارت تعلیم اور اے آئی سی ٹی ای کے اختراعی سیل نے اس پروگرام کو تیارکیاہے جو اعلیٰ تعلیمی ادارے  کے اساتذہ کے ممبران کے لئے اختراعی امبیسڈر تربیتی پروگرام پرمبنی ہے ۔ یہ تربیت آن لائن طریقے سے فراہم کی جائیں گی ۔

 پروگرام دیکھنے کے لئے اس لنک  پر کلک کریں : https://youtu.be/RUIf3TE7OfU

****************

)16.07.2021 (ش ح ۔ع ح۔ع آ

U-6611



(Release ID: 1736076) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Punjabi