محنت اور روزگار کی وزارت

محنت و روزگار کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے برِکس محنت و روزگار کی وزرا ء کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی


برکس کے محنت و روزگار کے وزراء کے اعلامیہ کو قبول کیا گیا

Posted On: 15 JUL 2021 6:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍جولائی2021:

محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج ہندوستان کی صدارت میں برکس کے محنت و روزگار کے وزراء کی میٹنگ منعقد کیا۔ میٹنگ میں ممبر ملکوں، برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے وزراء نے شرکت کی ۔

 

0001.jpeg

 

ہندوسان نے عالمی بازار محنت پر پڑنے والے کووڈ -19 کے اثرات پر خیالات کا تبادلہ کرنے ، اطلاعات  ساجھا کرنے میں وسعت لانے ، صلاح و مشورہ کرنے اور برِکس ممبر ملکوں کے درمیان تعاون کے خصوصی شعبوں پر اتفاق رائے کے لئے برِکس ممالک کے محنت و روزگار کے وزراء کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ممبر ملکوں کے درمیان تعاون کے ضمن  میں اولیت والے چار شعبوں پر خاص طور سے بات چیت ہوئی۔ یعنی برِکس ممالک کے درمیان سماجی تحفظ معاہدوں کو بڑھاوا دینا، محنت بازاروں  پر غورو خوض  ، لیبر فورس میں خواتین کی حصہ داری اور روز کمانے والے و غیر مستقل مزدوروں کا محنت بازار میں رول۔

 

0002.jpeg

 

میٹنگ کا اہم پہلو برِکس محنت و روزگار کے وزراء کے اعلامیہ کو اپنانا تھا۔ وزارتی سطح کے اعلان میں یہ قبول کیا گیا کہ کووڈ -19وبا نے بے روزگاری ، عزت کے ساتھ کام کی کمی اور عدم یکسانیت کو دور کرنے کی کوششوں کو منفی طورپر متاثر کیا ہے۔یہ مضبوط قومی معیشتوں ، اشتراکی محنت بازاروں اور سماجی تحفظ نظام کے ساتھ اس سے نمٹنے کے لئے برِکس ممبر ملکوں کے مضبوط عزم کا بھی اظہارہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب بھوپیندر یادو نے برِکس ممبروں کے درمیان اتحاد بڑھانے اور سبھی کے مسلسل ، یکساں، مکمل و پیداوری روزگار  ساتھ عزت کے ساتھ کام کو بڑھاوا دینے پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت ہند کے ذریعے محنت قوانین یعنی ’’مزدوری سے متعلق قانون 2019‘‘، ’’ضابطہ برائے سماجی تحفظ 2020‘‘،’’صنعتی ضابطہ 2020‘‘اور’’کاروباری تحفظ اور کام کی صورتحال سے متعلق ضابطہ 2020‘‘میں اپنے محنت سے متعلق قوانین کا انضمام ، آسان بناکر اور زمرہ بندی کے ساتھ راہ دکھانےو الی اصلاحات پر خصوصی طورپر روشنی ڈالی۔ نئے محنت قانون ، محنت بازار کے مضبوط ربط ضبط، ورکس فورس میں خواتین کی حصے داری بڑھانے اور محنت بازار میں معاہدے پر کام کرنے والے اور غیر مستقل مزدوروں کے رول کو بڑھانے کے لئے متحدہ راستہ دکھاتاہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے بین الاقوامی غیر مقیم محنت کشوں کی بہبود کو فروغ دینے کے لئے برِکس ممالک کے درمیان سماجی تحفظ معاہدوں پر دستخط کرنے پر زور دیا ۔

برِکس ملکوں کے بیچ سماجی تحفظ معاہدوں کو فروغ دینے کے مسئلے پر برِکس وزراء نے سرحد پر محنت کی روانی کے لئے روزگار اور سماجی تحفظ پر برکس ممالک کے درمیان اطلاعات کا تبادلہ کرنے اور مناسب مقررہ وقت کی حد کے اندر برِکس ممالک کے درمیان سماجی تحفظ معاہدے شروع کرنے کے عہد کیا۔محنت بازاروں کو روایتی انداز میں بڑھاوا دینے کے ایشو پر ممبر ملکوں نے غیر رسمی صورتحال کو رسمی شکل میں تبدیل کئے جانے کو زندگی اور کام کرنے کی صورتحال میں بہتری ، پیداواری ، نوکری میں اضافہ اور معیار والے روزگار و سماجی تحفظ تک رسائی کے ذریعے غربت کو کم کرنے کی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنے عہد کو دوہرایا۔ برِکس ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ محنت بازار میں خواتین کی مسلسل حصے داری اور فائدہ مند ، پیداواری اور مہذب کاموں میں خواتین کی شراکت داری کو بڑھاوا دینے کے لئے حکمت عملی قومی پالیسی ایجنڈے میں اعلیٰ اولیت رکھتی ہے۔ محنت بازار میں روز کمانے والے اور غیر مستقل محنت کشوں کے رول کو بڑھانے کے لئے برِکس وزراء نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی حمایت کی ، جس میں خدمات کی ڈیجیٹل ڈیلیوری بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی کووڈ-19جیسے بحران کی حالت میں قومی معیشتوں کو لچیلا پن فراہم کرنے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے رول کو قبول کیا گیا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 6605)



(Release ID: 1736054) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Tamil , Hindi