ریلوے کی وزارت

وزیر اعظم جمعہ کے روز گجرات میں کئی منصوبوں کا افتتاح کرکےانہیں قوم  کے نام وقف کریں گے


نو تعمیر شدہ گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن مہاتمامندر کنونشن سینٹر کو براہ راست رابطہ  مہیا کرے گا

سائنس سٹی احمد آباد میں ایکواٹک گیلری، روبوٹکس گیلری اور نیچر پارک اب نئے پر کشش مقامات ہوں گے

Posted On: 15 JUL 2021 6:23PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،15؍جولائی2021:

وزیر اعظم جناب نریندرمودی جمعہ کو سائنس سٹی احمد آباد میں کئی ریلوے پروجیکٹوں اور 3نئے پرکشش منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

 

001.jpg

 

ریلوے پروجیکٹوں میں نیا تیار شدہ گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن ، گیج میں تبدیل شدہ و بجلی سے مزین مہسانا-وریٹھا لائن اور نئی الیکٹریفائیڈ  سوریندر نگر –پیپا واؤسیکشن شامل ہیں۔وزیر اعظم دو نئی ٹرینوں  گاندھی نگر راجدھانی-وارانسی سپرفاسٹ ہفتہ وار ایکسپریس اور گاندھی نگر راجدھانی و وریتھا کے درمیان میمو سروس ٹرینوں کو ہری جھنڈی بھی دکھائیں گے۔

 

002.jpg

 

جناب ایس ایس راٹھوصدر گاندھی نگر ریلوے اور شہری ترقی  (گروڑ)پروجیکٹ نے جدید کاری شدہ ریلوے اسٹیشن کے بارےمیں معلومات دی، جو ایک جدید ہوائی اڈے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔مہاتمامندر اور نمائش گاہ مرکز سے کچھ قدم کے فاصلے پر واقع ریلوے اسٹیشن کو سبز عمارت سہولتوں کے ساتھ ڈیزائن کی گیا ہے۔خصوصی نوعیت کے ٹکٹ کاؤنٹر ، ریمپ، لفٹ، وقف پارکنگ مقام مہیا کرکے اسے معذور افراد کے عین مطابق اسٹیشن بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

جناب سومت اوستھی ڈویزنل ریلوے منیجر (ڈبلیو آر)، احمد آباد  نے کہا ’’کہ گاندھی نگر میں مہاتما مندر کنونشن سینٹر ، قومی او ربین الاقوامی پروگراموں  جیسی نمائشیں ، اجلاس وغیرہ کے انعقاد کے لئے ایک بہترین مقام بن رہا ہے۔یہا ں مناسب رسائی کی پریشانی تھی اور رہائشی مسئلہ بھی تھا۔ چنانچہ گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کی گئی ہے، جس میں 318کمروں والا ایک شاندار ہوٹل بھی شامل ہے۔

اسٹیشن میں 40 نشستوں والے سینٹرلائزڈ اے سی ویٹنگ لاؤنج اور ایل ای ڈی وال ڈسپلے لاؤنج کے ساتھ ایک آرٹ گیلری بھی ہے۔لینڈ اسکیپ علاقے سے گھرے علیحدہ داخلے اور باہر جانے کے دروازے ہیں۔

مہسانا-وریتھا  لائن اور وڈنگر ریلوے اسٹیشن

 

003.jpg

 

مہسانا –وریتھا میٹر گیج لائن کا مجموعی پروجیکٹ 367 کروڑ روپے کی  لاگت سے الیکٹریفائیڈ براد گیج لائن میں تبدیل کیا گیا ہے۔گیج لائن براڈ گیج لائن میں تبدیلی پر (293کروڑ روپے اور الیکٹری فائیڈ کرنے پر74کروڑ روپےخرچ ہوئے)۔ وڈنگر ریلوے اسٹیشن جو وڈ نگر –موڈھیرا-پاٹن  ہریٹیج سرکٹ کا حصہ ہے، کو محکمہ سیاحت کے ذریعے پھر سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو اسے خوبصورت پتھر کی نقاشی کے ساتھ ایک ورثے کی شکل دیتا ہے۔

احمد آباد سائنس سٹی میں پرکشش منصوبے

 

004.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی سائنس سٹی احمد آباد میں ایک اکیواٹک گیلری، روبوٹک گیلری اور نیچر پارک کا بھی افتتاح کریں گے۔ 15000 مربع میٹر کے علاقے میں پھیلی ایکواٹک گیلری  ہندوسان میں سب سے بڑا ایکوریم  ہوگا۔ اس میں پینگوئن سمیت 188 سمندر ی  مخلوق کی اقسام  کی نمائش کرنے والے 68 ٹینک ہیں۔ ایکواٹک گیلری کی ایک اہم کشش 28میٹر طویل انوکھی واک وے سرنگ ہے۔سمندری اسکیپ  ای او-ایکوریم نیوزی لینڈکے تعاون سے یہ ایکواٹک گیلری تیار کی گئی ہے۔

 

005.jpg

 

وزیر اعظم ایک روبوٹک گیلری کا بھی افتتاح کریں گے، جو آنےو الوں کو روبوٹ کے تجزیے کی تعریف کے توسط سے موجودہ وقت کے ابتدائی یادداشت سے انسان کے تیار کردہ اور خلائی روبوٹ تک لے جاتی ہے۔روبوٹکس گیلری ایک انٹریکٹیو گیلری ہے، جو روبوٹکس ٹیکنالوجی کے ابتدائی حالات کو ظاہر کرتی ہے اور آنےو الوں کو روبوٹکس کے مسلسل ترق یافتہ ہونے والے شعبوں کا پتہ لگانے کےلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ داخلہ دروازے پر ٹرانسفارمر روبوٹ کی ایک عظیم تصویر ہے۔ گیلری کی انوکھی کشش استقبال کرنےو الا ہیومنائٹ روبوٹ ہے، جو آنے والوں کے ساتھ خوشی ، حیرت اور تجسس جیسے جذبوں کا اظہا رکرتا ہے۔

نیچر پاک میں فوگ گارڈن ، چیس گارڈن ، سیلفی پوائنٹ، اسکلپچر پارک اور بھول بھلیا جیسی خصوصیات ہیں۔ ان میں خاص طورسے بچوں کے لئے تیار کی گئی انوکھی بھول بھلیا شامل ہے۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6604)


(Release ID: 1736044) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil