زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداواری سال 2020-21 کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری


ملک میں اب تک کی سب سے زیادہ 329.86 ملین ٹن باغبانی پیداوار

حکومت کی کسان دوست پالیسیوں، کسانوں کی محنت اور سائنس دانوں کے ریسرچ کا عمدہ نتیجہ: جناب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 15 JUL 2021 6:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/جولائی2021 ۔ زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں و دیگر سرکاری سورس ایجنسیوں سے موصولہ معلومات کی بنیاد پر مختلف باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداواری سال 2020-21 کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کردیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صلاحیت مند قیادت میں حکومت کی کسان دوست پالیسیوں، کسانوں کی اب تک محنت اور سائنس دانوں کے ریسرچ کے نتیجے میں سال 2020-21 میں باغبانی پیداوار 329.86 ملین ٹن (اب تک کی سب سے زیادہ) ہونے کا تخمینہ ہے، جس میں 2019-20 کے مقابلے میں تقریباً 9.39 ملین ٹن (2.93 فیصد) کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

مرکزی وزیر جناب تومر نے بتایا کہ باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کے دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق پھلوں کی پیداوار سال 2019-20 میں موصولہ 102.08 ملین ٹن کے مقابلے میں اس سال 102.76 ملین ٹن ہونے کا اندازہ ہے۔ سبزیوں کی پیداوار گزشتہ سال کے 188.28 ملین ٹن کے مقابلے میں 1996.27 ملین ٹن (4.42 فیصد کا اضافہ) ہونے کا اندازہ ہے۔

جناب تومر کے مطابق پیاز کی پیداوار سال 2019-20 میں حاصل ہوئی 26.09 ملین ٹن کے مقابلے میں 26.92 ملین ٹن ہونے کا اندازہ ہے۔ اسی طرح آلو کی پیداوار سال 2019-20 کے 48.56 ملین ٹن کے مقابلے میں 53.69 ملین ٹن (10.55 فیصد کا اضافہ) ہونے کا اندازہ ہے۔ ٹماٹر کی پیداوار سال 2019-20 کے 20.55 ملین ٹن کے مقابلے میں 21.00 ملین ٹن ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اسی طرح خوشبودار اور دوا بنانے میں کام آنے والی فصلوں میں 6.11 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، یعنی اس میں سال 2019-20 کے 0.73 ملین  ٹن کے مقابلے میں اس سال 0.78 ملین ٹن کی پیداوار کا اندازہ ہے۔ باغبانی فصلوں کی پیداوار گزشتہ برس کے 16.12 ملین ٹن سے بڑھ کر 16.60 ملین ٹن ہوگئی ہے۔ مسالوں کی پیداوار گزشتہ برس کی پیداوار 10.14 ملین ٹن کے مقابلے میں سال 2020-1 میں بڑھ کر 10.45 ملین ٹن (3.93 فیصد کا اضافہ) ہوگئی ہے۔

(ملین ہیکٹیئر میں رقبہ، ملین ٹن میں پیداوار)

کل باغبانی

2019-20

(حتمی)

2020-21

(پہلی پیشگی تخمینہ)

2020-21

(دوسرا پیشگی تخمینہ)

رقبہ

26.48

27.08

27.23

پیداوار

320.47

326.58

329.86

 

تفصیلی فصل وار اعداد و شمار 2020-21 (دوسرا پیشگی تخمینہ) کے لئے یہاں کلک کریں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/jul/doc202171541.pdf

باغبانی کے دوسرے پیشگی تخمینہ 2020-21 کے لئے یہاں کلک کریں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/Second%20Adv%20Est%20of%202020-21%20of%20Horticulture%20Crops%20-%20Copy%201.pdf

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6598

 


(Release ID: 1736043) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Tamil