کامرس اور صنعت کی وزارتہ

دبئی میں شمالی بھارت سے مختلف قسم کے آموں کی برآمدات کو فروغ دینے کا پروگرام منعقد کیا گیا

Posted On: 15 JUL 2021 5:38PM by PIB Delhi

                 

نئی دہلی،15 جولائی ،2021   / بھارت نے خاص طور پر ملک کے غیر روایتی شمالی اور مشرقی خطوں سے اس سیزن میں آموں کی برآمدات کو فروغ دیا ہے۔ اُس نے  کووڈ – 19 عالمی وبا  سے پیدا چیلنجوں کا بخوبہ سامنا کرتے ہوئے اس پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔  

اس پہل  کے طور پر ایپیڈا نے بھارتی سفارت خانے اور درآمد کار لو لو گروپ کے اشتراک سے آج دبئی میں آموں کے فروغ کے پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام  شمالی بھارت کے مختلف قسم کے آموں کے لیے منعقد کیا گیا۔ چوسا اور لنگڑا سمیت رس والی اقسام کی نمائش متحدہ عرب امارات سے کی جارہی ہے۔  یہ نمائش اتر پردیش کے منڈی بورڈ  کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

 

حال ہی میں، خاص طور پر مشرقی وسطیٰ کے ملکوں کو مشرقی خطے سے عاموں کی برآمدات کو فروغ دیتے ہوئے جغرافیائی نشاندہی کے تحت سرٹیفکیٹ یافتہ فاضل آم کی قسم کی ایک کھیپ مغربی  بنگال کے مالدہ ضلعے سے بحرین برآمد کی گئی ہے۔

ایپیڈا غیر روایتی خطوں سے عام کی درآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات کر رہی ہے۔  

جون 2021 میں بھارتی آموں کے فروغ کا ایک ہفتے طویل پروگرام بحرین میں منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں 16 قسم کے آموں کی نمائش کی گئی تھی۔

ایپیڈا نے حال ہی میں درحہ، قطر میں آموں کے فروغ کا ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا جہاں امپورٹر فیملی فوڈ سینٹر کے اسٹوروں پر مغربی بنگال اور اتر پردیش سے جی آئی تصدیق شدہ آموں سمیت نو قسم کے آموں کی نمائش کی گئی تھی۔

جن نو قسم کے آموں کو برآمد کیا گیا ان میں جی آئی سند یافتہ کھیرسپاتی (مالدہ، مغربی بنگال)، لکھن بھوگ (مالدہ، مغربی بنگال)، فضلی (مالدہ، مغربی بنگال)، دشہری (ملیح  آباد، اتر پردیش) اور امرپالی اور چوسا (مالدہ ، مغربی بنگال) اور لنگڑا (نادیا، مغربی بنگال) ہے۔

جون 2021 میں، بحرین میں ایک ہفتہ طویل ہندوستانی آم کے فروغ کا پورگرام منعقد کیا گیا تھا جہاں پھلوں کی 16 اقسام جن میں تین جی آئی سند یافتہ کھیر سپاتی اور لکشمن بھوگ (مغربی بنگال)، زردالو (بہار) شامل تھا۔ بحرین میں آم کی اقسام اس گروپ کے 13 اسٹوروں کے ذریعے فروخت کی گئی۔ ایپیڈا  سے تصدیق شدہ  برآمد کاروں کے ذریعے آموں کو بنگال اور بہار کے کسانوں سے منگوایا گیا تھا۔

ایپیڈا نے جرمنی کے برلن شہر میں بھی آموں کا فیسٹیول منعقد کیا تھا۔

جنوبی کوریا کو آموں کی برآمدات بڑھانے کے لیے ، ایپیڈا نے اس سے قبل ہندوستانی سفارتخانہ ، سیول اور کوریا میں ہندوستانی چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے پہلے ایک ورچوئل بایر سیلر میٹ کا انعقاد کیا تھا۔

اس سیزن میں پہلی بار، بھارت نے آندھرا پردیش کے کرشنا اور چتوڑ ضلعوں کے کسانوں سے حاصل کیے گئے جی آئی کے مصدقہ بنگ پلّی اور دیگر قسم کے سرورن ریکھا آمواں کی 2.5 میٹرک ٹن (ایم ٹی) کی کھیپ جنوبی کوریا کو بھیجی ہے۔

آم کو ہندوستان میں پھلوں کا راجہ بھی کہا جاتا ہے اور قدیم صحیفوں میں اسے کلپ ورکش کہا جاتا ہے۔ جب کہ ہندوستان کے زیادہ تر ریاستوں میں آم کے باغات ہیں،  اتر پردیش، بہار، آندھرا پردیش ، تلنگانہ، کرناٹک کا پھلوں کے پیداوار میں ایک بڑا حصہ ہے۔

الفانسو، کیسر، طوطاپوری اور بنگن پلّّی سے برآمد کی جانے والی اہم قسمیں ہیں۔ آم کی برآمدت خاص طور پر تین طرح سے کی جاتی ہے : تازہ آم، آم کا گُدا اور آم کا ٹکڑا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6594


(Release ID: 1736037) Visitor Counter : 283


Read this release in: English , Hindi , Tamil