بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی گروپ نے رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 100 بلین سے زیادہ یونٹ پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی
بجلی کی مانگ میں اضافہ، اس کی بہتر کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے
Posted On:
15 JUL 2021 2:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍ جولائی : وزارت بجلی کے تحت این ٹی پی سی گروپ کی کمپنیوں نے 100 بلین سے زیادہ مجموعی یونٹ پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے شاندار کام کاج کے تئیں گروپ کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔ گزشتہ سال اس گروپ نے 7 اگست 2020 تک 100 بلین یونٹ سے زیادہ پیدا وار کی تھی، جو موجودہ سال میں بجلی کی مانگ میں اضافہ اور اس کی بہتر کارکردگی کی نشان دہی کرتا ہے۔
این ٹی پی سی گروپ کی کمپنیوں نے اپریل سے جون 2021 تک کی پہلی سہ ماہی میں 85.8 بلین یونٹ کی ریکارڈ پیداوار کی، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے پیدا کی گئی 67.9 بلین یونٹ سے 26.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ اپنے معیار کی بنیاد پر این ٹی پی سی کی پیداوار میں اپریل سے جون 2021 تک گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 60.2 بلین یونٹ کی پیداوار کے مقابلے 71.7 بلین یونٹ کی پیداوار کے ساتھ 19.1 فیصد کا اضافہ ہے۔
مرکزی بجلی اتھارٹی (سی ای اے) کی جانب سے شائع کی گئیں اعداد وشمار کے مطابق چھتیس گڑھ میں این ٹی پی سی کوربا (2600 میگاواٹ) اپریل سے 2021 کے درمیان 97.61 فیصد پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) کے ساتھ بھارت میں اعلی کارکردگی کا تھرمل پاور پلانٹ ہے۔ مزید یہ کہ 27 سالہ پرانا اتر پردیش میں این ٹی پی سی سنگرولی یونٹ 4 (200 میگاواٹ) نے اپریل سے جون 2021 تک ملک میں سب سے زیادہ 102.08 فیصد پی ایل ایف حاصل کیا ہے۔ یہ پاور پلانٹ کی بحالی اور اس کے کام کاج اور اعلی سطح کی شاندار آپریشنل میں این ٹی پی سی کی مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔
66085 میگاواٹ کی نصب کردہ گنجائش کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے پاس 71 پاور اسٹیشنز کے علاوہ 29 قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹس ہیں۔ این ٹی پی سی نے 2032 تک قابل تجدید توانائی (آر ای) گنجائش کے 60 گیگا واٹ (جی ڈبلیو) نصب کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
این ٹی پی سی ہندوستان کی پہلی توانائی کمپنی ہے جس نے اقوام متحدہ میں توانائی پر اعلیٰ سطحی مکالمے (ایچ ایل ڈی ای) کے حصے کے طور پر اپنے توانائی کمپیکٹ اہداف کا اعلان کیا۔
تعمیرات کے تحت گروپ کے پاس 20 گیگاواٹ ہیں، جن میں 5 قابل تجدید توانائی پرو جیکٹوں کا گیگاواٹ ہے۔ سستی قیمتوں پر دوستانہ ماحول میں توانائی پروجیکٹوں کے ذریعہ بجلی کی بلا تعطل سپلائی این ٹی پی سی کا مقصد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ع ح - ق ر)
U-6586
(Release ID: 1735862)
Visitor Counter : 267