PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کی خبریں

Posted On: 28 MAY 2021 9:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 جو لائی-2021/

 

 

  • معاملات کی کل تعداد 1.86 لاکھ، گزشتہ 44 دنوں کے دوران روزانہ نئے معاملات سب سے کم
  • لگاتار 12 دنوں سے  روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملوں کی تعداد 3 لاکھ سے نیچے
  • لگاتار 15 دنوں سے شفایابیوں کی تعداد روزانہ نئے معاملات سے زیادہ
  • شفایابیوں کی شرح بڑھ کر90.34 فیصد ہوئی۔
  • روزانہ مثبت معاملات کی شرح  9 فیصد ہوئی،لگاتار چوتھے دن 10 فیصد سے کم

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Unite2FightCorona

#IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

b.jpg

معاملات کی کل تعداد 1.86 لاکھ، گزشتہ 44 دنوں کے دوران روزانہ نئے معاملات سب سے کم

  • ہندوستان میں فعال کیسوں کی مجموعی تعداد گھٹ کر 23,43,152  ہوگئی۔10 مئی 2021 میں اس کے پچھلے عروج پر پہنچنے کے بعد سے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی ہوتی رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 76,755 کی کمی نوٹ کی گئی اوراس وقت فعال معاملات ملک میں ہونے والے کل مثبت کیسوں کے 8.50 ہیں۔
  • گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,86,364 روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات درج کئے گئے۔
  • گزشتہ 15 دن سے لگاتار ہندوستان میں روزانہ ہونے والی شفایابیوں کی تعداد روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد سے زیادہ ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2,59,459 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ وبا کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک متاثر ہونے والے افراد میں سے 2,48,93,410 افراد کووڈ-19 مرض سے  پہلے ہی شفایاب  ہوچکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2,59,459 شفایابیاں درج کی گئی ہیں۔اس طرح شفایابیوں کی مجموعی شرح 90.34 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20,70,508  ٹیسٹ انجام دئیے گئے اور اب تک ہندوستان میں مجموعی طور پر 33.90 کروڑ ٹیسٹ انجام دیئے جاچکے ہیں۔
  • ملک بھر میں ایک طرف اگر ٹیسٹنگ کی تعداد میں معقول اضافہ کیاگیا ہے تو دوسری طرف ہفتہ وار مثبت کیسوں کی تعداد میں گراوٹ درج کی جاتی رہی ہے۔اس وقت ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 10.42 فیصد ہے جبکہ روزانہ سامنے آنے والے مثبت کیسوں کی شرح میں گراوٹ آئی ہے اور آج یہ 9 فیصد پر قائم ہے۔گزشتہ 4 دنوں سے لگاتار یہ 10 فیصد سے کم رہی ہے۔

تفصیلات سے کے لئے :https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722350

 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو22.46 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی۔ہندوستانی حکومت نے اب تک ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو دونوں طریقوں سے یعنی بلا قیمت بھی اور ریاستوں کی طرف سے براہ راست خرید کے ذریعہ،22.46 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی ہیں۔

اس میں سے آج صبح آٹھ بجے  تک ملنے والی تفصیلات سے متعلق مجموعی کھپت، جس میں ضائع ہونے بھی شامل ہیں، 20,48,04853 خوراکیں ہیں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اس وقت بھی1.84 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔جنہیں لوگوں کو دیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے لئے: :https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722357

اب تک 18 سے 44سال کی عمر کے1.66کروڑ سے زیادہ فیض یافتگان کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

آج شام سات بجے تک 28 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔

آج شام سات بجے تک موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک میں لوگوں کو دی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی خوراکوں کی مجموعی تعداد 20.86 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

 اٹھارہ سے چوالیس سال کی عمر والے13,36,309 مستفیدین کو کووڈ کی پہلی خوراک دی گئی،اور اسی گروپ کے275مستفیدین نے آج کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی۔ ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے شروع ہونے کے بعدسے37 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مجموعی طور پر1,66,47,122  لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔بہار، دہلی، گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اترپردیش میں 18 سے 44 سال کی عمر والے 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

تفصیلات کے لئے:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722560

 

انڈین۔ امیونو لوجیکلس لمٹیڈ مشن کووڈ سرکشا کے تحت کو ویکسین کے لئے دواؤں کے اجزاء تیار کرنے جارہی ہیں۔

ویکسین کی تیاری میں اضافے کرنے کی  ایک کوشش کے طور پر، حکومت نے کچھ سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو مشن کووڈ سرکشا کے تحت گرانٹس کے ذریعہ مدد پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسی ہی ایک کمپنی حیدرآباد میں قائم انڈین ۔ امیونولوجیکلس لمٹیڈ(آئی آئی ایل) ہے،جو کہ پی ایس یو، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی ایک کمپنی ہے۔

آئی آئی ایل اور بھارت بائیو ٹیک کے درمیان ایک تکنیکی اشتراک کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت آئی آئی ایل دواؤں کے اجزاء جن کی ضرورت کو وکسن ویکسین کی تیاری میں ہوتی ہے، بھارت  بائیو ٹیک کو سپلائی کرے گی۔ انڈین امیونولوجیکلس لمٹیڈ کے  مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آنند کمار نے بتایا کہ آئی آئی ایل اگلے مہینے 15 جون سے کو وکسن کے لئے دواؤں کے  اجزاء تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور بھارت بائیو ٹیک لمٹیڈ کو اس کی پہلی کھیپ جولائی تک بھیجی جائے گی۔

تفصیلات کے لئے: : https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722478

ٹیکہ کاری سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ:

 آتم نربھر بھارت-3.0 مشن کووڈ سرکشا کے تحت  جولائی – اگست تک کووکسن ویکسین ٹیکوں کی تعداد6 کروڑ تک پہنچے گی

ہندوستانی حکومت اس سال16 جنوری سے ہی‘‘ بھرپور حکومت’’ کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ٹیکہ کاری مہم کو موثر طور پر چلانے میں مدد کرتی رہی ہے۔ ویکسین کی خوراکوں کی  فراہمی کو متوازن بنانے کے لئے، مرکزی حکومت ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے برابر رابطے میں ہے اور  اس نے مئی 2021 سے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے اس کی خریداری کے مختلف متبادل پیدا کئے ہیں۔

بھارت بائیو ٹیک کی ویکسین خوراکوں میں دھاندلی کے حوالے سے میڈیا میں  بے بنیاد خبریں شائع ہوئی ہے یہ اطلاعات بالکل غلط ہے اور اس معاملے پر جو معلومات فراہم ہے ان سے ان کی تائید نہیں ہوتی۔

بھارت  بائیو ٹیک کی طرف سے 6 کروڑ خوراکوں کا دعویٰ ان لوگوں کی غلطی ہے جو اس  معاملے  سے متعلق  خبریں دے رہے تھے۔

تفصیلات کے لئے: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722569

 

کووڈ راحتی امداد پر اپ ڈیٹ:

ہندوستانی حکومت کو 27 اپریل 2021 سے مختلف ملکوں/ تنظیموں کی طرف سے کووڈ سے متعلق امدادی طبی سازو سامان کی سپلائی کی شکل میں بین الاقوامی تعاون حاصل رہا ہے۔اس سازو سامان کو تیزی کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے روانہ کردیا جاتا ہے۔

ستائیس اپریل2021 سے26 مئی 2021 تک مجموعی طور پر 18,016 آکسیجن کنسنٹریٹرس،19,085 آکسیجن سلنڈرس،19 آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹس،15,206 وینٹری لیٹرس/ بی آئی پی اے پی،7.7 لاکھ ریمدیسویر شیشیاں،12 لاکھ فیوی پراویر ٹیبلٹس ، سڑک اور ہوائی راستے سے فراہم / روانہ کی گئیں۔

تفصیلات کے لئے: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722414

ملک بھر کی 15 ریاستوں میں آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں اب 39 شہروں/قصبوں میں41 اسٹیشنوں پر پہنچ رہی ہیں:

انڈین ریلویز ملک بھر میں رقیق طبی آکسیجن( ایل ایم او)، کی فراہمی  کرکے اپنا راحت رسانی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔اب تک انڈین ریلویز ملک بھر میں1162 ٹینکروں کے ذریعہ 19408 میٹرک ٹن ایل ایم او فراہم کرائی ہے۔

ایک مشن کے طور پر اس وقت تک آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک بھر میں 15 ریاستوں میں تقریبا39 شہروں/ قصبوں میں ایل ایم او پہنچائی ہے۔ان میں اترپردیش میں لکھنؤ، بنارس، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبلپور،کٹنی اوربھوپال ، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک، پونے، ممبئی اور شولا پور، تلنگانہ میں حیدرآباد ، ہریانہ میں فریدآباد اور گوروگرام، دہلی میں تغلق آباد، دہلی کینٹون مینٹ اوکھلا، راجستھان میں کوٹہ اور کنکپارا، کرناٹک میں بنگلورو، اتراکھنڈ میں دہرا دون، آندھرا پردیش میں نیلور کنکٹور، ٹاری پٹری اور وشا کھا پٹنم، کیرالہ میں ارناکولم، تاملناڈو میں ترولور، چنئی، ٹوٹی کورین، کوئمبٹور اور مدھورائی، پنجاب میں بھٹنڈا اور فلور، آسام میں کامرو اور جھاڑ کھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔

 تفصیلات کے لئے: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1722473

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 6583



(Release ID: 1735830) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi