کانکنی کی وزارت

مئی 2021 کے دوران معدنیات کی پیداوار (عارضی)

Posted On: 14 JUL 2021 7:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،14جولائی  ،  2021

مئی 2021ماہ(بنیاد12-2011 -100) کان کنی اور کھدائی کے شعبہ میں معدنیات کا اشاریہ 108.0تھا ،جو مئی 2020کی سطح کے مقابلے میں 23.3فیصد زیادہ تھا۔اپریل –مئی،21-2020 کی مدت کےلئے مجموعی طورپر نمو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29.4فیصد زیادہ رہی۔

مئی،2021 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح یہ تھی:کوئلہ 532لاکھ ٹن، لگنائٹ 31لاکھ ٹن،قدرتی گیس (استعمال شدہ)2660ملین کیوسیک میٹر ،پیٹرولیم (خام)24لاکھ ٹن،باکسائٹ 1643ہزار ٹن،کرومائٹ 436ہزار ٹن،کاپر10ہزار ٹن،سونا 31کلوگرام،لوہا 234لاکھ ٹن،سیسا 26ہزار ٹن،مینگنیز223ہزار ٹن،زنک 112ہزار ٹن،چونا پتھر 322لاکھ ٹن،فاسفورائٹ 117ہزار ٹن،میگروسائٹ 7ہزار ٹن اور ہیرا 0کیرٹ۔

مئی ،2020 کے مقابلے میں مئی ،2021 کے دوران مثبت اضافے ظاہر کرنے والے اہم معدنیات پیداوار میں شامل ہیں: کاپر(120.4فیصد)،قدرتی گیس (استعمال شدہ)(20.1فیصد)،میگریسائٹ (19.6فیصد)،مینگنیز (16.9فیصد)،کوئلہ(6.6فیصد) اور لوہا (1.3فیصد)۔منفی اضافہ ظاہر کرنے والے دیگراہم معدنیات پیداوار ہیں:زنک (-0.5فیصد)،باکسائٹ(-1.5فیصد)،فاسفورائٹ (-2.1فیصد)،پٹرولیم (خام)(-6.3فیصد)،چوناپتھر(-8.6فیصد)،سیسا(-13.7فیصد)،کرومائٹ(-19.7فیصد) اور سونا(-78.3فیصد)۔

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6564



(Release ID: 1735698) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Tamil