وزارت آیوش

مرکزی کابینہ نے ’نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف فوک میڈیسن‘ (این ای آئی ایف ایم) کا نام اور مینڈٹ ’نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ فوک میڈیسن ریسرچ‘ (این ای آئی اے ایف ایم آر) کے طور پر بدلنے کو منظوری دی

Posted On: 14 JUL 2021 4:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج ’نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف فوک میڈیسن‘ (این ای آئی ایف ایم) کا نام اور مینڈٹ ’نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ فوک میڈیسن ریسرچ‘ (این ای آئی اے ایف ایم آر) کے طور پر بدلنے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات:

وقت کی مانگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پاسی گھاٹ، اروناچل پردیش میں آیوروید اور فوک میڈیسن میں معیاری تعلیم اور تحقیق فراہم کرنے کے لیے ’نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف فوک میڈیسن‘ (این ای آئی ایف ایم) کا نام اور مینڈٹ ’نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ فوک میڈیسن ریسرچ‘ (این ای آئی اے ایف ایم آر) میں بدلنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔ ساتھ ہی اہم تبدیلیاں میمورنڈم آف ایسوسی ایشن اور قواعد و ضوابط میں بھی کی جائیں گی۔

اثرات:

آیوروید اور فوک میڈیسن میں معیاری تعلیم و تحقیق فراہم کرنے کے لیے ادارہ کے مینڈٹ میں آیوروید کو شامل کرنا شمال مشرقی خطہ کے لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہوگا۔ ادارہ نہ صرف بھارت میں بلکہ پڑوسی ممالک جیسے تبت، بھوٹان، منگولیا، نیپال، چین اور دیگر وسط ایشیائی ممالک میں آیوروید اور فوک میڈیسن کے طلبہ کے لیے بھی موقع فراہم کرے گا۔

پس منظر:

این ای آئی ایف ایم، پاسی گھاٹ کا قیام روایتی علاقائی طب اور خطہ کی صحت سے متعلق روایات کی نظام پر مبنی تحقیق، دستاویز بندی اور سند کاری کے لیے عمل میں آیا تھا۔ جن مقاصد کے لیے اس ادارہ کو قائم کیا گیا تھا، ان میں فوک میڈیسن کے تمام پہلوؤں کے لیے ایک سرکردہ تحقیقی مرکز کے طور پر کام کرنا، روایتی معالجوں اور سائنسی تحقیق، سروے، دستاویز کاری اور فوک میڈیسن کے طریقوں کی تصدیق، صحت عامہ کی نگرانی اور مستقبل میں تحقیق وغیرہ میں متوقع استعمال کے لیے علاج اور تھیراپی کے درمیان انٹرفیس تیار کرنا شامل ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6552



(Release ID: 1735583) Visitor Counter : 85