پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

خام تیل کے اہمیت کے حامل کلیدی ذخائر

Posted On: 03 FEB 2021 2:07PM by PIB Delhi

خام تیل  کے اہمیت  کے حامل  کلیدی ذخائر

نئی دہلی ، 14 ،جولائی 2021 :

حکومت کے  ہند کے تحت خصوصی  مقصد کی تکمیل کے  ایک ادارے ‘‘ انڈین اسٹراٹیجک پیٹرولیم  ریزرو  لمٹیڈ’’  ( آئی ایس  پی آر ایل ) نے تین مقامات یعنی  ( 1) و شاکھا پٹنم  (2) مینگلورو اور  (3) پدور  میں 5.33 ملین میٹرک ٹن ( ایم ایم ٹی ) کی مجموعی  صلاحیت  کے ساتھ اسٹراٹیجک  پیٹرلیم  ریزرو ( ایس پی آر ) سہولیات قائم کی ہیں ۔20-2019 میں کھپت کی طرز کے مطابق مجموعی صلاحیت سے لگ بھگ  9.5 دن کی خام تیل کی ضروریات  فراہم کئے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں تیل کی مارکیٹنگ  کرنے والی کمپنیوں  ( او ایم سی )  کے پاس 64.5 دن تک کے لئے خام تیل اور پیٹرولیم  سے متعلق  مصنوعات  کا ذخیرہ  کرنے کی صلاحیت  موجود ہے۔ اس لئے خام تیل اور پیٹرولیم  سے متعلق  مصنوعات  کا ذخیرہ  کرنے کی موجودہ  قومی صلاحیت فی الحال 74 دن تک  کی ہے۔

اپریل / مئی 2020 میں خام تیل کی قیمتوں  میں کمی کا فائدہ  اٹھا تے ہوئے ، اہمیت  کے حامل پیٹرولیم کے ذخائر   کو ان کی گنجائش  کے لحاظ سے مکمل   طور  پر  بھرلیا گیا تھا ۔ جس  کی وجہ سے تقریباً پانچ  ہزار کروڑ روپے   قومی بچت ہوئی ہے۔

ایس پی آر  پروگرام  کے دوسرے مرحلے کے تحت حکومت نے جون 2018 مین دومقامات یعنی (1) اڈیشہ  میں چنڈی  خول ( 4 ملین میٹرک  ٹن ) اور (2 ) کرناٹک میں پادور ( 2.5 ملین میٹرک  ٹن )  میں 6.5 ملین  میٹرک ٹن تک کا مجموعی ذخیرہ کرنے کی دو اضافی ایس پی آر   سہولیات قائم کرنے کی اصولی طور پر منظوری دے دی تھی ۔ 20-2019  کی کھپت کی طرز کے مطابق ، 6.5 ملین میٹرک ٹن ایس پی آر  سہولت کی بدولت لگ بھگ 12 دن تک بھارت کی خام تیل کی ضروریات پوری کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پیٹرولیم  اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھر میندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے۔

 

 

ش ح۔ع م۔ ر ب

U. NO. 6529



(Release ID: 1735385) Visitor Counter : 186