نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر اعظم نے ،ٹوکیو اولمپکس کے لئے روانہ ہونے والے، پنجاب اور ہماچل پردیش کے ایتھلیٹس کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
13 JUL 2021 7:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی14 جولائی2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹوکیو اولمپکس کے لئے روانہ ہونے والے خطے کے بھارتی ایتھلیٹس کے ساتھ بات چیت کی ۔جالندھر ( پنجاب )کے ہاکی کھلاڑی من پریت سنگھ سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان سے بات چیت کرکے انہیں میجر دھیان چند جیسے ملک کے ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی یاد تازہ ہوگئی ۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم اس وراثت کو برقراراور زندہ رکھے گی۔
فوٹو : وزیراعظم ، جالندھر (پنجاب) کے ہاکی کھلاڑی من پریت سنگھ کے ساتھ بات کرتے ہوئے
جناب نریند رمودی نے ہماچل پردیش کے ضلع منڈی سے تعلق رکھنے والے ایک مکے باز آشیش کمار سے دریافت کیا کہ انہوں نے کیسے کووڈ -19 سے مقابلہ کیا اور اپنی ٹریننگ بھی جاری رکھی۔وزیراعظم نے، ان کے والد کی وفات کے باوجود اپنے ہدف کے لئے ثابت قدم رہنے پر اشیش کمار کی ستائش کی ۔
فوٹو: وزیراعظم ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے مکے باز اشیش کمار کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹوکیو اولمپکس کے لئے روانہ ہونے والے بھارت کے دوسرے ایتھلیٹس کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔بھارت کی کھیلوں سے متعلق اتھارٹی ( ایس اے آئی ) کے چنڈی گڑھ کے علاقائی مرکز خطے سے ٹوکیو اولمپکس کے لئے روانہ ہونے والے ان ریاستوں کے ایتھلیٹس کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت میں سہولت پید ا کی ۔اسی طرح کے پروگراموں کا ایس اے آئی کے چنڈی گڑھ کے علاقائی مرکز (زیرک پور ) کے تحت ایس اے آئی کے تمام دیگر مراکز میں بھی انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس نے شرکت کی اور ان پروگراموں کی بدولت ایتھلیٹس کو بہت زیادہ ترغیب حاصل ہوئی ۔
فوٹو : وزیراعظم ٹوکیواولمپکس کے لئے روانہ ہونے والے ایتھلیٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے
وزیر اعظم کے ذریعہ یہ بات چیت اولمپکس کھیلوں میں حصہ لینے سے پہلے ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی ایک کوشش ہے۔ نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نستھ پرامانک اور وزیر قانون جناب کرن رجیجو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
*************
ش ح۔ع م ۔رم
U- 6523
(Release ID: 1735316)
Visitor Counter : 148