قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے ون دھن وکاس یوجنا کی تعریف کی اورقبائلیوں کے لئے اسے برکت قرار دیا

Posted On: 13 JUL 2021 6:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13 جولائی، 2021 :

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ٹرائی فیڈ کے ذریعہ قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لئے نافذ کی جارہی مختلف اسکیموں اور سرگرمیوں کی پیش رفت کا آج جائزہ لیا ۔ ٹرائی فیڈ کے ہیڈکوارٹروں پر ہوئی جائزہ میٹنگ میں قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ اور وشویشور ٹوڈو بھی موجود رہے۔

اس موقع پر ، وزرا کے ذریعہ ٹرائیفیڈ کے ،‘‘ سنکلپ سے سدھی- مشن ون دھن ’’ کے تحت مختلف سرگرمیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ واضح رہے کہ قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لئے ٹرائی فیڈ کئی  نمایاں پروگرام نافذ کررہا ہے ۔ پچھلے دو سال میں ، ‘ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے ذریعہ چھوٹی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی ) کی مارکٹنگ کے لئے میکانزم اور ایم ایف پی کے لئے ویلیو چین کے ڈیولپمنٹ ’سے قبائلی ماحولیاتی نظام پر بڑے پیمانے پر اثرپڑا ہے۔ ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی کے تحت ریاستوں نے رواں مالی سال کے دوران 821.48 کروڑ روپئے سمیت پچھلے دو سال میں بھارت سرکار کے 321.02 کروڑ روپئے اور ریاستی فنڈ کے 1520.72 کروڑ روپئے کا استعمال کرتے ہوئے کل 1841.74 کروڑ روپئے کی خرید کی ہے۔ اس سے  پیداوار کو جمع کرنے والے قبائلیوں کو اپنی پیداوار کے لئے مناسب اور منافع بخش قیمت کو یقینی بنانے اور حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ ایم ایس پی سے زیادہ قیمت پر بازار خرید بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ 9 ریاستوں  کا احاطہ کرتے ہوئے تقریباً ایک لاکھ قبائلی خاندانوں پر اثر ڈالنے والی دس چھوٹی جنگلاتی پیداوار کے ساتھ 14-2013 میں شروع ہوئی اس اسکیم کی توسیع اب 22 ریاستوں اور 87 ایم ایف پی پیداوار تک ہوچکی ہے، جس کا فائدہ 25 لاکھ خاندانوں کو مل رہا ہے ۔ 21-2020 میں کل خرید1870 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 2014  میں یہ 30 کروڑ روپئے کی سطح پر تھی ۔ نجی کاروباریوں کے ذریعہ خرید قیمت میں بھی زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔

جناب منڈا نے کہا کہ ، ‘‘ ٹرائی فیڈ لگاتار ایسے نئے قدم اٹھا رہا ہے  ، جن میں قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے سبھی پہلووں کا ذہن میں رکھا جاتا ہے۔رابطہ کے  اس نئے  پروگرام کے توسط سے اب معلومات کا تبادلہ دونوں طرف سے ہوسکتا ہے  اور اس سے ترقی سے متعلق پہل کو فروغ مل سکتا ہے ، ساتھ ہی قبائلیوں کی مدد ہوسکتی ہے ’’۔

ون دھن کو پیدوار کو جمع کرنے والے قبائلیوں کے توسط سے جنگلاتی اور دیگر قبائلی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن ، برانڈنگ ، پیکنگ اور مارکٹنگ کے لئے ‘‘ ٹرائبل اسٹارٹ اپس ’’ کی شکل میں پیش کیا گیا تھا۔ ٹرائیفیڈ کے مطابق ، ون دھن اسکیم کے تحت  قبائلی علاقوں میں 50000 وی ڈی وی کے سنکلپ پتر ہدف کے مقابلے میں 37872 وی ڈی وی کے قیام کو منظوری دی جاچکی ہے جو 2274 وی ڈی وی کے کلسٹر میں شامل ہے اور ان سے براہ راست طور پر 6.76 لاکھ مستفیضین  اٹھارہے ہیں۔ تقریباً 1200 وی ڈی وی کے کلسٹرآپریشنل ہیں۔ 10 لاکھ قبائلی انٹرپرینور کو ملاکر 50000 وی ڈی وی کے کے قیام کا ہدف 30 جولائی 2021 تک پورا کیا جانا ہے۔

 

 

 

 

 

خردہ مارکٹنگ کے تحت ، ابھی تک کل 140 ٹرائبل انڈیا آوٹ لیٹ کھولے جاچکے ہیں ، جن کی کل فروخت 55.43 کروڑ روپئے رہی ہے۔

اس کے علاوہ، ون دھن مراکز کے مستفیضین کے ذریعہ پیدا کی جارہی  مختلف  جنگلاتی پیداوار کے ویلیو ایڈیشن کے لئے جلد ہی جگدل پور اور رائے گڑھ (مہاراشٹر) میں دو ٹرائیفیڈ  پروجیکٹ قائم کئے جارہے ہیں۔ ان میں سے ہر میگ-فوڈ پارک میں پیشہ وارانہ طریقہ سے مینوفیکچرنگ اور پروڈکشن ہب کے طور پر ویلیو ایڈیشن  ، مارکٹنگ ، پیکجنگ اور برانڈنگ آپریشن کو بڑھایا جائے گا اور اس سے براہ راست طور پر 10000 سے زیادہ قبائلی خاندانوں کو ذریعہ معاش حاصل ہوگا۔ یہ پروجیکٹ فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت کے اشتراک سے  سے قائم کیے جارہے ہیں۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6510)

 


(Release ID: 1735265) Visitor Counter : 223


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil