اسٹیل کی وزارت

وزیر برائے اسٹیل جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ایس اے آئی ایل، این ایم ڈی سی اور ایم ای سی او این کی کارکردگی کے جائزے کی میٹنگ لی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 JUL 2021 6:57PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر برائے اسٹیل جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج ایس اے آئی ایل کے چیئرمین، این ایم ڈی سی اور ایم ای سی او این کے سی ایم ڈی کے ساتھ، ان سی پی ایس ای کی سرگرمیوں اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک ویڈیو کانفرنس کی۔

چیئرمین/سی ایم ڈی نے تنظیم، جاری سرگرمیوں، پروجیکٹوں، مالی کارکردگی اور آگے کے راستے کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے پرزنٹیشن دی۔ کارکردگی کا جائزہ لیتے وقت، اسٹیل کے وزیر نے ہندوستانی اسٹیل کے شعبہ میں سی پی ایس ای کے رول اور تعاون کی تعریف کی اور سی پی ایس ای کے لیے آگے کی راہ پر اپنے خیالات پیش کیے۔

مخصوص امور پر بات کرتے ہوئے، اسٹیل کے وزیر نے ایس اے آئی ایل سے درخواست کی کہ وہ ڈی پی ای کی گائیڈ لائنس کے مطابق اجرت پر نظرثانی میں تیزی لائے، زمین پر قبضہ/مصالحت کے امور کو آگے بڑھائے اور ہندوستانی ریلوے کو مقابلہ جاتی قیمتوں پر عالمی معیاروں اور تفصیلات کے مطابق ریل فراہم کرنے کے لیے کام کرے۔ این ایم ڈی سی نے اسٹیل کے وزیر کو مستقبل کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ اسٹیل کے وزیر نے متنوع پورٹ فولیو میں ایم ای سی او این کے کام پر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیر موصوف نے سی پی ایس ای کو مزید ہدایت دی کہ وہ بازار میں مقابلہ آرائی کے مطابق اپنی کاروباری سرگرمیوں کو ترتیب دیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6475

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1734962) وزیٹر کاؤنٹر : 150
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil