صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال


ریاستی اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 38.86 کروڑسے زیادہ ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہیں

ریاستوں ، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس اب بھی 1.54 کروڑ غیراستعمال شدہ ٹیکے بچے ہوئے ہیں، جنہیں ابھی استعمال کیا جانا باقی ہے

Posted On: 12 JUL 2021 9:49AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 جولائی2021: مرکزی حکومت  ، پورے ملک میں کووڈ-19سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے عمل کو تیز کرنے اور اس کے دائرے  میں توسیع  کرنے کے تئیں  عہد بند ہے۔ کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ  21 جون 2021سے شروع  ہوا ہے۔ٹیکہ کاری کی مہم کو  اور زیادہ ٹیکوں کی دستیابی اورریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو ٹیکوں  کی پیشگی دستیابی  کو یقینی بناکر تقویت بہم پہنچائی گئی ہے تاکہ وہ ٹیکہ کاری کی بہتر منصبوبہ بندی  کرسکیں  اور ٹیکوں کی سپلائی چین کو  زیادہ کارگزار بناجاسکے ۔

ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر ، حکومت ہند ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ-19کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے  اُن کی معاونت  کررہی ہے۔کووڈ-19 سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے نئے مرحلے کے پیش نظر ، حکومت ہند ، ملک کے ویکسین مینوفیکچررس  کے ذریعہ تیار کئے گئے ٹیکوں  سے 75فیصد ٹیکے خرید کر انہیں بالکل مفت ریاستوں  اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں   کو سپلائی کررہی ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تمام ذرائع سے اب تک 38.86کروڑسے زیادہ  (38,86,09,790) ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید  63,84,230 ٹیکے انہیں روانہ کئے جاچکے ہیں۔

آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق  ان ٹیکوں کی بربادی سمیت کُل کھپت  37,31,88,834 خوراکیں ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں  کے پاس اب  بھی 1.54 کروڑسے زیادہ  (1,54,20,956)سے زیادہ  کووڈ -19 کے غیراستعمال شدہ  ٹیکے بچے  ہوئے ہیں جنہیں کہ ابھی متعلقہ افراد  کے لگایا جانا ہے۔

*************

 

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6452



(Release ID: 1734735) Visitor Counter : 151