شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ تیز رفتاری سے پورے شمال مشرقی خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر ان کی خاص توجہ ہوگی
وزارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ انہوں نے ترقیاتی سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا
Posted On:
11 JUL 2021 4:06PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی خطے میں مختلف ترقیاتی سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔آج اختتام پذیر ہوئی وزارت کی دو روزہ وسیع وزارتی سطح کی جائزہ میٹنگ کے بعد جناب ریڈی نے زور دے کر کہا کہ تیز رفتاری سے پورے شمال مشرقی خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر ان کا خاص فوکس ہوگا۔
جناب ریڈی نے اعلیٰ حکام سے تمام جاری منصوبوں کو مقررہ وقت کی حد میں پورا کرنے کے لئے بھی کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام زیر التوا منصوبوں کو دیگر وزارتوں کے ساتھ مناسب مشاورتی میکنزم کے توسط سے جلد از جلد حل کیا جانا چاہئے۔
وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر اِندر جیت سنگھ اور اعلیٰ حکام نے دو روزہ جائزہ سیشن میں وزیر موصوف کو شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تمام منصوبوں ، پروجیکٹوں اور پالیسیوں کے بارے میں تفصیل سے باخبر کیا۔
اس سے پہلے گزشتہ جمعرات کو وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد جناب ریڈی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں زندگی کے تمام شعبوں میں پچھلے سات سالوں میں شمال مشرقی خطے میں جس طرح کی تبدیلی آئی ہے وہ انوکھی اور ناقابل یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب مودی کی رہنمائی میں وہ اس خطے میں تمام زیر التوا پروجیکٹوں مقررہ وقت کی حد میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6444)
(Release ID: 1734663)
Visitor Counter : 150