وزارت دفاع

آئی این ایس چلکا میں 09 جولائی 2021 کو بیچ 01/2021 کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

Posted On: 10 JUL 2021 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 10  جولائی       ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ  کے بیچ 01/2021 کے مجموعی طور پر 2142 تربیت حاصل کرنے والے 09 جولائی 2021 کو منعقدہ ایک رسمی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بحریہ کے جنوبی کمان کے تحت آئی این ایس چلکا سے فارغ التحصیل ہوئے۔ وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی اے وی ایس ایم ، این ایم، کمانڈنٹ، انڈین نیول اکیڈمی نے پریڈ کا جائزہ  لیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈسے 21 ہفتوں کی بنیادی تربیت کا کامیاب اختتام ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تربیت حاصل کرنے والوں کو میڈل اور ٹرافیوں سے نوازا۔ اپنے خطاب کے دوران ، ایڈمرل نے فارغ التحصیل تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید تقویت بخشیں اور علم کی مضبوط بنیاد کی تعمیر کریں، سیکھنے کا شوق اور آگے بڑھنے والے اپنے کیریئر میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے بحریہ کے بنیادی اقدار 'فرض، عزت اور حوصلہ' کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

ہندوستانی بحریہ کے آشیش چیتری ، سینئر سیکنڈری ریکروٹ (ایس ایس آر) اور گلشن کمار ، میٹرک ریکروٹ (ایم آر) نیز کوسٹ گارڈ سے تعلق رکھنے والے گائیکواڈ اجیت سریش ، ناوک (جنرل ڈیوٹی) اور راٹھور نکھل ونود ، ناوک (گھریلو برانچ) کواپنے اپنے زمرے میں  بہترین تربیت یافتہ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ، وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی نے 8 جولائی 2021 کو اختتای تقریب میں شرکت کی ۔ اس دوران ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا تھا جس میں تربیت حاصل کرنے والے طلباء کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایڈمرل نے اس موقع پر شیوجی ڈویژن کو مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی اور اکلوویہ ڈویژن کو رنرز اپ ٹرافی دی۔ تقریب کے دوران ، آئی این ایس چِلکا کے دو لسانی میگزین "انکور" کے سمر ایڈیشن کا اجراء بھی آئی این ایس کے کمانڈنٹ نے کموڈور این پی پردیپ، کمانڈنگ آفیسر، آئی این ایس چلکا کی موجودگی میں کی۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-6419

 



(Release ID: 1734510) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil