کارپوریٹ امور کی وزارتت

متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطوں میں اضافہ سے متعلق مشاورتی پیپر پر عوام کی رائے دینے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 30جولائی کیا گیا  

Posted On: 09 JUL 2021 4:44PM by PIB Delhi

نیشنل فائنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (NFRA) نے اپنے مشاوری مکتوبعنوان ‘‘ فریقوں کے ساتھ رابطے بڑھانا : تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی رپورٹ (مارچ 2021) پر رائے دینے کی آخری تاریخ کو دس جولائی 2021 سے بڑھا کر 30جولائی کر دیا ہے ۔ مشاورتی پیپر کو درج ذیل پر دیکھا جا سکتا ہے : https://nfra.gov.in/consultation_papers.

لوگ اپنی رائے تو اس میل کے ذریعے :

 comments-tac.paper @nfra.gov.in   پر بھیج سکتے ہیں یا بذریعیہ ڈاک NFRAکے دفتر پر روانہ کر سکتے ہیں :

سیکرٹری ، نیشنل فائنانشل رپورٹنگ اتھارٹی، ساتویں منزل ، ایچ ٹی ہاؤس، 18-20، کستوربا گاندھی مارگ، نئی دہلی 110001

NFRAکے بارے میں :

نیشنل فائنانشل رپورٹنگ اتھارٹی کی تشکیل حکومت ہند نے یکم اکتوبر 2018کو کمپنیز ایکٹ 2013 کے سیکشن 132 کے سب سیکشن (1) کے تحت کی تھی۔ NFRA کا خاص مقصد عوام کے مفاد اور سرمایہ کاروں، قرض دینے والوں یا NFRA کے ضابطوں 2018 کے تحت آنے والے اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے حساب کتاب اور آڈیٹنگ کے اعلیٰ معیارات متعین کرنا اور کمپنیوں کے ذریعہ حساب کتاب اور آڈیٹنگ کے اعلیٰ معیارات قائم کرنا اور آڈیٹرز کے ذریعے آڈیٹنگ کی کاروائیوں پر نظر رکھنا ہے ۔

مشاورتی پیپر کے بارے میں :

نیشنل فائنانشل رپورٹنگ اتھارٹی جو دیگر باتوں کے علاوہ NFRA کو کلیدی ساجھیداروں کے نقطہ نظر کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔ TAC NFRA کے فریقوں کے ساتھ رابطوں پر مشاورتی عمل کی ذمہ داری اور مارچ 2021 کی اپنی رپورٹ میں اسے بڑھانے کی سفارش کی ہے اور اسکے طریقے بھی تجویز کیے ہیں۔TACکی اہم سفارشات میں مشاورتی گروپوں کی تشکیل، فیلوشپ لروگراموں کا قیاتم ، NFRAکی معائنہ پالیسی کا اجراء اور NFRAکی ریگولٹری  صلاحیت سازی کرنا شامل ہیں۔ مشاورتی پیپر NFRAنے تیار کیا ہے اور شائع کیا ہے جس میں TAC کی سفارشات پر اسکی ابتدائی رائے شامل ہے ۔

 

*******

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6401



(Release ID: 1734367) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali