مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز نے  انکلوسیو سٹیز سینٹر کے لانچ  کی یاد میں  ویبینار کا انعقاد کیا


جی آئی زیڈ انڈیا   کی اسٹریٹجک مدد سے قائم   کیا جانے والا سینٹر  شہری ترقی کے لئے  شمولیت والے نظریئے  کو  قومی دھارے میں لانے کے لئے کام کرے گا

Posted On: 09 JUL 2021 3:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 جولائی 2021، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آر اربن افیئرز نے گزشتہ ماہ  انکلوسیو سٹیز سینٹر کی اسٹریٹجک لانچ کی یاد میں  ’’ انکلوسیو سٹیز- بھارتی شہروں کو مزید  قابل رسائی ، محفوظ اور سبھی کے لئے  شمولیت والا بنانے سے متعلق نظریہ ‘‘ کے موضوع پر پر  ایک لائیو آن لائن  ویبینار کا انعقاد کیا۔ یہ ویبینار  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز  (این آئی یو اے)  کی 45 ویں  سالانہ تقریبات کا ایک حصہ تھا۔ ویبینار کا مقصد شمولیت سے متعلق بات چیت کو  قومی سطح پر لانا ہے اور  یہ شہروں میں سبھی کے لئے ماحول کو  موافق بنانے کے مقصد سے  مفکرین،  پریکٹشنرز، محققین اور  ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا۔  این آئی یو اے کے سینئر ایڈوائزر  جناب اجے سوری نے  سینٹر کی  حکمت عملی  اور  پانچ سال کے کام کا منصوبہ پیش کیا۔ جناب ارنسٹ ڈورنگ،  جی آئی زیڈ انڈیا- کلسٹر کو آرڈی نیٹر، سسٹینیبل  اربن اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ  نے  شمولیت والی ترقی کو فروغ دینے کے لئے  جی آئی زیڈ اور این آئی یو اے  کی شراکت داری پر روشنی ڈالی۔

پینل سیشن میں  ممتاز ماہرین نے شرکت کی اور  شمولیت والے شہروں کے  نظریئے اور  شہروں میں  موجود مختلف محروم گروپوں کے متعلق تشویشات  پر بات چیت کی۔ پینل میں شامل ماہرین نے  عالمی بینک کے سینئر  اربن اسپیشلسٹ جناب ابھیجیت شنکر رے، حکومت  برطانیہ کی ایف سی ڈی او  محترمہ ممتا کوہلی،  سیفٹی پن  کی محترمہ  کلپنا وشوناتھ  بی وی ایل ایف سے  محترمہ رشدا مجید، یونیورسٹی آف ایڈن برگ سے محترمہ سکنیا کرشنا مورتی شامل تھی اور  ماڈریشن کے فرائض جی آئی زیڈ کی سینئر ایڈوائزر محترمہ اپرنا داس نے انجام دیئے۔ موضوعات میں شہری ترقی میں شمولیت، شہری علاقوں میں خواتین اور  معذور افرا د کی ضرورتوں سے لیکر  شہری وراثت تک   پر بات چیت کی گئی۔ ویبینار  کا انعقاد این آئی یو اے  سوشل میڈیا ہینڈل پر  لائیو اسٹریمنگ کے ساتھ ویب کانفرنس پلیٹ فارم پر کیا گیا۔

مکانات اور شہری امور  کی وزارت  کے  اسمارٹ سٹیز مشن  کے مشن ڈائرکٹر اور جوائنٹ سیکریٹری آئی اے ایس جناب کنال کمار  بھی کلیدی مقرر کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے شہروں کو  یقینی بنانے کی ضرورت ہےکہ بنیادی شہری، انفرا اسٹرکچر اور خدمات قابل رسائی ہوں ، یوزر موافق ہوں اور  اقتصادی حیثیت، عمر ، قابلیت اور صنف کا لحاظ کئے بغیر  سبھی کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوں۔

این آئی یو اے کے ڈائرکٹر جناب ہتیش ویدیا نے  اپنے استقبالیہ  خطاب میں  کہا کہ  ہمارے وژن کے مطابق ایک شہر  کو گونا گوں فرقوں  اور مختلف عمر اور اہلیت والے  سماجی، اقتصادی  پش منظر والے لوگوں  کی نمائندگی کرنی چاہیئے۔

این آئی یو اے میں قائم کئے گئے انکلوسیو سٹیز سینٹر  (آئی سی سی) کا مقصد شمولیت کو فروغ دینےکے لئے  شہر کی اتھارٹیز  کی ادارہ جاتی مضبوطی کے واسطے ٹولز اور فریم ورک تیار کرنا ہے۔انکلوسیو شہروں کی عالمی سطح کے   اچھے طریقہ کار سے  سیکھنے کے لئے  ایک نالج ریپازیٹری کی بھی تجویز ہے۔ آئی سی سی حقیقی منصوبہ بندی اور  سبھی کے لئے معیار زندگی  اور پروڈکٹی وٹی کو بہتر بنانے کی خاظر  سرمایہ کاری  کے معاملے میں شہروں کے لئے سہولت فراہم کرائے گا۔ یہ شہر کے سب سے کمزور شہریوں  ، شہری غریبوں، معذور افراد، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں  پر توجہ مرکوز کرے گا۔

آئی آئی یو اے کے بارے میں (https://www.niua.org/)       

این آئی یو اے کا قیام 1976 میں عمل میں آیاتھا۔ یہ پالیسی تیار کرنے، تحقیق اور  شہری ترقیاتی پروجیکٹوں  مثلاً اسمارٹ سٹیز مشن،  سووچھ بھارت مشن، ہیریٹیج سٹی دیولپمنٹ اینڈ  آگمینٹیشن  یوجنا  (ایچ آر آئی ڈے اے وائی)، اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (امرت) کے کامیابی کے ساتھ نفاذ کے لئے صلاحیت سازی  کے معاملے میں حکومت ہند کی مدد کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6397

                          


(Release ID: 1734297) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Tamil