وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کے عمل میں تقویت بہم پہنچانے کا جائزہ لینے کی غرض سے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی
ملک بھر میں 1500 سے زیادہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹس تیار کئے جا رہے ہیں
پی ایم کیئرس کے ذریعہ تعاون کئے گئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹس کی بدولت آکسیجن کی سہولت سے لیس 4 لاکھ سے زیادہ بستروں کی معاونت ہوگی
وزیراعظم نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان پلانٹس کو جلد از جلد مصروف کار بنایا جائے
آکسیجن پلانٹس کے کام کاج اور دیکھ بھال کے بارے میں اسپتال کے عملے کی مناسب تربیت کو یقینی بنائیں : وزیراعظم
آکسیجن پلانٹس کی کارکردگی اور کام کاج پر نظر رکھنے کی غرض سے آئی او ٹی جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں: وزیراعظم
Posted On:
09 JUL 2021 1:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 ؍جولائی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک بھر میں آکسیجن کی تیاری میں اضافے اور اس کی دستیابی کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
عہدیداروں نے وزیراعظم کو ملک بھر میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹس نصب کرنے کے کام کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ پورے ملک میں 1500 سے زیادہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹس قائم ہو رہے ہیں، جن میں پی ایم کئیرس کے ساتھ ساتھ مختلف وزارتوں اور سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں پی ایس یو کے تعاون سے قائم کئے جانے والے پلانٹس بھی شامل ہیں۔
پی ایم کیئرس کے ذریعے تعاون کئے گئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹس ملک کی تمام ریاستوں اور ضلعوں میں قائم کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کو مطلع کیا گیا کہ جب پی ایم کیئرس کے تعاون کے ذریعہ قائم تمام پی ایس اے آکسیجن پلانٹس میں کام کاج شروع ہو جائے گا، تو ان سے آکسیجن سے لیس 4 لاکھ سے زیادہ بستروں کی معاونت ہوگی۔
وزیراعظم نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان پلانٹس کو جلد از جلد مصروف کار بنا یا جائے اور اس مقصد کے لئے ریاستی حکومتوں کے قریبی تال میل کے ساتھ کام کیا جائے۔ عہدیداروں نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ آکسیجن پلانٹس کو تیزی کے ساتھ قائم کرنے کی غرض سے انہوں نے ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں کے ساتھ باضابطہ رابطہ قائم کر رکھا ہے۔
وزیراعظم نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آکسیجن پلانٹس کے کام کاج اور دیکھ بھال کے بارے میں اسپتال کے عملے کو مناسب تربیت فراہم کی جائے۔ انہوں نے عہدیداروں کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ضلع میں تربیت یافتہ عملہ دستیاب ہو۔ عہدیداروں نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ ماہرین کے ذریعہ تیار کیا گیا تربیتی کورس کا ایک جز موجود ہے اور انہوں نے ملک بھر کے لگ بھگ 8 ہزار لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مقامی اور قومی سطح پر آکسیجن کے ان پلانٹس کی کارکردگی اور کام کاج پر نظر رکھنے کی خاطر آئی او ٹی جیسی جدید ترین ٹیکنا لوجی استعمال کرنی چاہئے۔ عہدیداروں نے وزیراعظم کو آکسیجن کے پلانٹس کی کارکردگی کی نگرانی کے لئے آئی او ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ایک آزمائشی مشق کئے جانے کے بارے میں بتایا۔
وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، صحت کے سکریٹری، مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری اور دیگر اہم عہدیدار اس میٹنگ میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع م۔ ق ر
6390U-
(Release ID: 1734217)
Visitor Counter : 324
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam