سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی حمایت یافتہ اسٹارٹ اپ بلیک فروگ ٹیکنولوجی


ہر شخص تک ویکسین پہنچانے کی کوشش

Posted On: 08 JUL 2021 5:18PM by PIB Delhi

ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی سے حمایت یافتہ اسٹارٹ اپ بلیک فروگ ٹیکنولوجیز نے اموولیو نام سے ایک ایسے آلے  کو تیار کیا ہے جو بیٹری سے چلنے والا اور کہیں بھی لے جائے جاسکنے  والا طبی سطح کاریفریجرنٹ(میڈیکل گریڈ ریفریجریشن ڈیوائس) ہے۔ یہ ڈیوائس  12 گھنٹے تک پہلے طے (پری سیٹ) درجہ حرارت کو ہر حالت میں برقرار رکھتے ہوئے ٹیکہ کاری کی صلاحیت میں بہتری لاتا ہے۔اس طرح یہ آلے آخری ہدف تک ٹیکوں کے محفوظ اور بہتر نقل و حمل کو ممکن بناتے ہیں۔

اموولیو کی صلاحیت 2-لیٹر ہے جس سے اس میں ایک دن کی ویکسین مہم کےلئے معین معیاروں کے مطابق 30-50تک ٹیکے کی شیشیوں کو رکھ کر لے جایا جا سکتا ہے۔اس ڈیوائس  میں مسلسل درجہ حرارت نگرانی،مقامی کی ٹریکنگ ،اس کے چالو حالت میں ہونے کے اشارے ،لائو ٹریکنگ  کے ذریعہ سے ہیڈکوارٹر کے ساتھ رابطے اور بہتر کوریج کےلئے اہم اعدادو شمار درج کرنے  کی سہولت کا انتظام شامل ہے۔

بلیک فروگ کا آئی ایس او -13485 سرٹیفائڈ میڈیکل ڈیوائس مینوفیکچرر ہے۔ ساتھ ہی اموولیو کو ڈبلیو ایچ او –پی کیو ایس ای 003 معیاروں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اموولیو کی پیٹنٹ  ٹیکنولوجی  یہ یقینی بناتی ہے کہ ریفریجریشن  روم (کولڈ چیمبر) میں رکھی مکمل اشیا  کو سختی سے درجہ حرارت  کنٹرول ہوا میں اچھی طرح سے سنبھال کر رکھا گیا ہے۔ ریفریجیشن میں تعمیر شدہ نظام ایک اسمارٹ پی آئی ڈی کنٹرولر کے ساتھ پختہ شکل میں ٹھنڈا ہے،جو ریفریجریشن کے نقصان دہ لیک یا ٹیکوں کے خود میں مل جانے (کراس -کنٹیمنیشن) کے خطرے کے بغیر درست درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے۔اس میں موٹرس /کمپریشر یا کسی بھی چلنے والے حصے کا نہ ہونا اس کے کم رکھ رکھاؤ کے آپریشن کو بہتر بناتا ہے۔اموولیو کا انوکھا ڈیزائن ایک یکساں کولنگ اور کم از کم فریز سائکل بنائے رکھنے کا وعدہ کرتا ہے۔

کھلے علاقے میں 12گھنٹے تک 2 ڈگری سیلسیس  اور 8ڈگری سیلسیس کے درمیان درجہ حرارت کو سختی سے مسلسل بنائے رکھنے کی اس ڈیوائس کی صلاحیت کی وجہ سے اس کا استعمال  ٹیکوں اور خون ،سیرم اور وائرل  کلچر جیسے دیگر سبھی حیاتیاتی مواد کی تقسیم اور نقل و حمل کےلئے ایک ذریعہ کے طورپر کیا جا رہا ہے۔ یہ انوکھی کوشش آخری ہدف تک ویکسین کو پہنچانے کے حالیہ چیلنج کو بھی حل کرتی ہے  کیونکہ موجودہ وقت میں برف سے بھڑے ڈبوں (آئس باکس) ،جن میں درجہ حرارت کے کنٹرول اور اسے یکساں بنائے رکھنے کا کوئی نظام ہی نہیں ہے،کا استعمال کیا جارہا ہے۔آئس باکس میں درجہ حرارت کنٹرول اور برقرار رکھنے کا انتظام نہ ہونے سے ٹیکوں کے اچانک جمنے یا گلنے کا خدشہ رہتا ہے جس سے ،درجہ حرارت کے تئیں حساس ویکسین غیر موثر ہوجاتی ہے۔

اس اسٹارٹ اپ کو ایس ای سی ڈی فنڈ کے تحت بی آئی آر اے سی سے گرانٹ حاصل ہوئی ہے۔ساتھ ہی تصور کے ثبوت کی ترقی کے لئے بی آئی جی،ایک مقام سے دوسرے مقام تک ٹیکوں کی فراہمی کا نظام (اینڈ ٹو اینڈ ویکسین ٹریسی بیلیٹی سسٹم) تیار کرنے کےلئے بی آئی پی پی اور بائونیسٹ انکیوبیٹروں کے ذریعہ  سے بھی اس اسٹارٹ اپ کی حمایت کی گئی ہے۔

بلیک فروگ کی پروڈکشن صلاحیت 1500 یونٹ ماہ کی ہے اور ایموولیو کو اب قومی صحت مشن سے ضروری منظوری کے ساتھ شمال مشرقی ہندوستان میں تعینات کیا جارہا ہے۔اب تک ،بلیک فروگ نے بھارت کی پانچ ریاستوں میں ٹیکوں کے حتمی ہدف کے مقام تک محفوظ سپلائی کےلئے 200سے زیادہ ویکسین  کیریئر بیچے ہیں۔

 

 

ریاست کو پانی کی کمی والے علاقوں ،معیار متاثر گاؤں ،خواہش مند ضلعوں،درج فہرست ذات و قبائل  کی اکثریت والے گاؤں اور سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) گاؤں میں گھروں میں نل کا پانی مہیا کرانے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00216IW.png

مزید معلومات کےلئے :ڈی بی ٹی /بی آئی آر اے سی کے مواصلاتی سیل  سے رابطہ کریں

ٹویٹر پر @DBTIndia@birac_2012

بائوٹیکنولوجی محکمہ (ڈی بی ٹی) کے بارے میں

بائوٹیکنولوجی محکمہ (ڈی بی ٹی)،سائنس اور ٹیکنولوجی کی وزارت ،زراعت ،صحت کی دیکھ بھال ،مویشی سائنس ،ماحولیات اور صنعت میں اس کی توسیع اور استعمال کے ذریعہ سے بھارت میں بائوٹیکنولوجی ایکو سسٹم کی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ہی آگے بڑھاتا ہے۔

بائوٹیکنولوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اے سی)کے بارے میں

بائوٹیکنولوجی محکمہ (ڈی بی ٹی)،بھارتیہ حکومت کے ذریعہ قائم،بائو ٹیکنولوجی  انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل ( بی آئی آر اے سی) ،ایک غیر 8 ،سیکشن بی ،عوامی شعبہ کی کمپنی ہے جو ملک کی پروڈکشن کی ترقی کی ضروریات کے سلسلے میں استراتجک تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کےلئے تیار کردہ بائو ٹیکنولوجی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان میں بہتراصلاح لانے کےلئے ایک انٹرفیس ایجنسی  کے طورپر کام کرتی ہے ۔

*******

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6359



(Release ID: 1734123) Visitor Counter : 300


Read this release in: English , Hindi , Punjabi