وزارت سیاحت

جناب جی کشن ریڈی نے مرکزی وزیر سیاحت کا عہدہ سنبھال لیا


جناب شریپدیسو نائک اور جناب اجے بھٹ نے بھی سیاحت کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا ہے

Posted On: 08 JUL 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی:8؍ جولائی،2021۔مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں مرکزی وزیر سیاحت کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس کے ساتھ ہی جناب شریپد ایسو نائک اور جناب اجے بھٹ نے بھی وزارت سیاحت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017SEJ.jpg

 

 

جناب کشن ریڈی کو مرکزی وزیر ثقافت نیز شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر کا چارج بھی سونپا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ وزارت داخلہ میں وزیر مملکت کے عہدے پر فائز تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ وزارت اپنی ثقافتی جڑوں کو مضبوط بنانے اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاری کرکے وزیر اعظم کے ’’ نیو انڈیا‘‘ کے وژن کو پورا کرنے کے لئے کام کرے گی۔

جناب جی کشن ریڈی سکندرآباد پارلیمانی حلقہ، تلنگانہ سے 2019 میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر 17 ویں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

جناب ریڈی نے بچوں کے دل کے امراض کے لئے اپنے کام جیسے متعدد انوکھے اقدامات کی رہنمائی کی جو ایک تحریک بن گئی اور یونیسف (اقوام متحدہ) کے ذریعہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں انھیں بچوں سے بہترین دوستانہ تعلقات رکھنے والے قانون ساز کا ایوارڈ ملا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مہم بھی شروع کی اور نئی دہلی میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامییوتھ کانفرنس (آئی وائیسی ٹی) کا انعقاد کیا جس میں 54 سے زیادہ ممالک کے 193 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے "سیما تحفظ جاگرن یاترا اور '' تلنگانہ پوریویاترا '' بھی کرایا۔

جناب ریڈی کو میری لینڈ انڈیا بزنس راؤنڈ ٹیبل (ایم آئی بی آر ٹی)، امریکہ کے ذریعے سال 2009 میںیوتھ لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے اور بلغاریہ کے صوفیہ میں عالمی امن کے لئے کردار ادا کرنے پر انھوں نے یونین آف بلغاریائی کمانڈوز سے میڈل حاصل کیا تھا۔

جناب جی کشن ریڈی جنہیں لوگ بڑے پیار اوراحترام سے ’کرشننّا‘ کے نام سے پکارتے ہیں، سراسر عزم اورمحنت کے ذریعے حاصل کرنے والے شخص کی ایک زندہ مثال ہیں۔ انہوں نےہندوستان کی نمائندگی  کرتے ہوئے دنیا بھر کا بڑے پیمانے پر سفر کیا ہے اور متعدد ملکوں میں نوجوانوں کی قیادت کی نمائندگی کی ہے۔ جن ممالک کا انہوں نے سفر کیا ہے اس میں امریکہ ، اسرائیل، چین، نیپال ، فرانس، برطانیہ، کینڈا، مراکش، ملیشیا، بلغاریہ، سنگاپور، مصر، تھائی لینڈ اورہانگ کانگ شامل ہیں۔

جناب شریپد یسونائک وزارت سیاحت میں وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وزارت آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) تھے۔ وہ گوا سے لوک سبھا کے پانچ مرتبہ منتخب ہوئے رکن ہیں۔ اس سے پہلے وہ متعدد وزارتوں میں مرکزی وزیر مملکت کی حیثیت اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں  صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت، سیاحت کے وزیر مملکت (آزدانہ چارج) ، ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، دفاع کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ متعدد اہم کمیٹیوں کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

جناب اجئے بھٹ پیشے سے ایک وکیل ہیں اور وہ قومی سطح پر مختلف اہم کمیٹیوں کے ممبر رہ چکے ہیں۔ ان کاتعلق اتراکھنڈ سے ہے اور وہ نینی تال اودھم سنگھ نگر پارلیمانی حلقے سے 17ویں لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر سفرکیا ہوا ہے اور وہ معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

*****

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6348



(Release ID: 1734066) Visitor Counter : 106