مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر برائے ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو نے آج یہاں ریل بھون، الیکٹرانکس نکیتن اور سنچار بھون میں اپنا عہدہ سنبھالا


وزیر اعظم جناب جناب نریندر مودی جی کا وژن غریبوں، پس ماندہ برادریوں، کسانوں، متوسط طبقات، نوجوانوں، خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ہے: جناب اشونی ویشنو

ریلوے، مواصلات اور ٹیکنالوجی کا تعلق تمام ہندوستانیوں کی زندگی سے ہے۔ میں وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام کروں گا: جناب اشونی ویشنو

Posted On: 08 JUL 2021 5:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی جناب اشونی ویشنو نے آج، یعنی 08 جولائی 2021 کو  یہاں ریل بھون اور اس کے بعد  الیکٹرانکس نکیتن اور سنچار بھون میں اپنا عہدہ سنبھالا۔

جناب اشونی ویشنو (پیدائش 1970) اوڈیشہ سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ سندر گڑھ، بالاسور، کٹک اور گوا کے عوام کی خدمت کر چکے ہیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور سے ماسٹر کی ڈگری اور وہارٹن سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی اور مالیات سے متعلق مہارتوں کا مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ان کا ’انتیودیہ‘ کے فلسفہ میں پختہ یقین ہے، یعنی معاشرے کے پس ماندہ طبقوں کی زندگی میں تبدیلی لانا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1625746425402B65Q.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16257464253859WAC.JPG

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6355


(Release ID: 1734054) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Kannada