امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کابینہ میں توسیع کے بعد منعقدہ پہلی کابینہ میٹنگ میں ’زرعی بنیادی ڈھانچہ جاتی فنڈ‘ کے تحت مرکزی شعبہ کے پروجیکٹوں کی مالی معاونت سے متعلق التزامات میں ترمیم کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اقدام کا کیا


اس فیصلے میں اے پی ایم سی، خود امدادی گروپوں اور کسانوں کی پیداواری تنظیموں کے فیڈریشنوں اور قومی و ریاستی کوآپریٹیو کمیٹیوں کے فیڈریشنوں کو ’زرعی بنیادی ڈھانچہ جاتی فنڈ‘ کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے

ساتھ ہی اس کا دائرہ بڑھاکر 25 پروجیکٹوں تک کے لئے 2 کروڑ روپئے تک کے قرض پر سود میں رعایت کی گارنٹی بھی دی گئی ہے

اے پی ایم سی کے لئے اسی منڈی احاطہ میں الگ الگ بنیادی ڈھانچے والے متعدد پروجیکٹوں کو منظوری کے ساتھ اسی منڈی احاطہ میں الگ الگ بنیادی ڈھانچوں جیسے کولڈ اسٹوریج، سورٹنگ، گریڈنگ اور ایوالیوایشن  یونٹوں، سائیلوس وغیرہ کے لئے 2 کروڑ روپئے تک کے قرض پر سود میں رعایت دی جائے گی

زراعت اور کسان دوست اس دور اندیشانہ فیصلہ کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں

مودی حکومت زراعت اور کسانوں کی خوش حالی کے تئیں پابند عہد

یہ تاریخی فیصلہ اے پی ایم سی کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں مودی حکومت کے عزم کا عکاس ہے

اس فیصلے سے نہ صرف اے پی ایم سی مزید مضبوط ہوں گی بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا

Posted On: 08 JUL 2021 9:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/جولائی2021 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کابینہ میں توسیع کے بعد منعقدہ پہلی کابینہ میٹنگ میں ’زرعی بنیادی ڈھانچہ جاتی فنڈ‘ کے تحت مرکزی شعبہ کے پروجیکٹوں کی مالی اعانت سے متعلق التزامات میں ترمیم کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس فیصلے میں اے پی ایم سی، خود امدادی گروپوں اور کسان پیداواری تنظیموں کے فیڈریشنوں اور قومی و ریاستی کوآپریٹیو کمیٹیوں کے فیڈریشنوں کو زرعی بنیادی ڈھانچہ جاتی فنڈ کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کا دائرہ بڑھاکر 25 پروجیکٹوں تک کے لئے 2 کروڑ روپئے تک کے قرض پر سود میں رعایت اور گارنٹی بھی دی گئی ہے۔ اے پی ایم سی کے لئے اسی منڈی احاطہ میں الگ الگ بنیادی ڈھانچہ والے متعدد پروجیکٹوں کو منظوری کے ساتھ اسی منڈی احاطہ میں الگ الگ بنیادی ڈھانچوں جیسے کولڈ اسٹوریج، سورٹنگ، گریڈنگ اور ایوالیوایشن  یونٹوں، سائیلوس وغیرہ کے لئے 2 کروڑ روپئے تک کے قرض پر سود میں رعایت دی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ زراعت اور کسان دوست اس دور اندیشانہ فیصلے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت زراعت اور کسانوں کی خوش حالی کے تئیں پابند عہد ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ اے پی ایم سی کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں مودی حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف اے پی ایم سی مزید مضبوط ہوں گی بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔

اس فیصلے کے تحت اے پی ایم سی، خود امدادی گروپوں اور کسان پیداواری تنظیموں کے فیڈریشنوں اور قومی و ریاستی کوآپریٹیو کمیٹیوں کے فیڈریشنوں کو شامل کرنے سے زرعی بنیادی ڈھانچہ جاتی شعبہ میں مزید سرمایہ کاری ہوگی، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ فیصلہ زرعی شعبے کو خودکفیل بنانے کی سمت میں مودی حکومت کا ایک مثبت قدم ہے۔

زرعی بنیادی ڈھانچہ جاتی فنڈ کے تحت اب تک ایک ہی مقام پر 2 کروڑ روپئے تک کے قرض سود میں رعایت کے لئے اہل ہوتے ہیں۔ اب اگر ایک اہل اکائی مختلف مقامات پر پروجیکٹ لگاتی ہے تو ایسے سبھی پروجیکٹ 2 کروڑ روپئے تک کے قرض کے لئے سود میں رعایت کے اہل ہوں گے۔ حالانکہ اس کے لئے زیادہ سے زیادہ 25 پروجیکٹوں کی حد ہوگی۔

مودی حکومت کے اس فیصلے سے کوآپریٹیو منڈیوں کو اپنا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرنے کے لئے بہت بڑی مدد ملے گی۔ اس کے لئے میں زراعت و امداد باہمی کے شعبہ سے وابستہ سبھی لوگوں کی جانب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو تہہ دل سے مبارک باد دیتا ہوں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6375


(Release ID: 1734052) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Telugu