وزارتِ تعلیم
وزیر اعظم نےمرکزی مالی اعانت سے چلنے والےتکنیکی اداروں کے ڈائریکٹرز کے ساتھ بات چیت کی
وزیر اعظم نے جدید تکنیکی حل فراہم کرنے کے لئے نوجوان جدت کاروں کی کوششوں کو سراہا
ہمارےتکنیکی اور تحقیق و ترقی کے ادارے آنے والی دہائی میں’بھارت کے ٹیک ایڈ‘ بننے میں اہم کردار ادا کریں گے: وزیر اعظم
وزیر اعظم کوتحقیق و ترقی کے اداروں میں جاری کام ،خاص کر کووڈ سے متعلق امورکے بارے میںجانکاری دی گئی
Posted On:
08 JUL 2021 4:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی:8؍ جولائی، 2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 8 جولائی 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مرکزی حکومت کی مالیاعانت سے چلنے والے تکنیکی اداروں کے ڈائریکٹروں کے ساتھ بات چیت کی۔ 100 سے زیادہ اداروں کے سربراہانوزیر اعظم کے ساتھ اس اہم بات چیت میں شریک ہوئے۔ مرکزی وزیر تعلیم اور ہرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، وزیر مملکت محترمہ انپورنا دیوی، وزیرمملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ اور وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار اور وزارت کے سینئر عہدیداران بھی بات چیت کے دوران موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کووڈ کے بعد درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان اداروں کے ذریعہکی گئی تحقیق اور ترقیاتی (آر اینڈ ڈی) کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے فوری تکنیکی حل فراہم کرنے کے لئے نوجوان جدت کاروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بدلتے ہوئے ماحول اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے مقابلہ کرنے نیز ہر طرح کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لئے اعلی تعلیمکے ساتھ ساتھ تکنیکی تعلیم کوبھی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے اداروں کو ضرورت پڑتی ہے کہ وہ ملک اور معاشرے کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق متبادل اور جدید ماڈلز تیار کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے اعلی تعلیمی اور تکنیکی اداروں کو چوتھے صنعتی انقلاب کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے نوجوانوں کورکاوٹوں کو دور کرنے کا اہل بنانےاور تبدیلیوں کے لئے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے ایسے تعلیمی ماڈل کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو لچکدار ، ہموار ، اور سیکھنے والوں کی ضروریات کے عین مطابق مواقع فراہم کرنے کے اہل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی ماڈلز کی بنیادی اقدار رسائی ، کم لاگت ، مساوی اور معیاری ہونی چاہئے۔
وزیر اعظم نے پچھلے کچھ سالوں میں اعلی تعلیم میںاندراج کے مجموعی تناسب (جی ای آر) میں ہونے والی بہتریکی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ اعلی تعلیم کو ڈیجیٹلائزیشن اوراندراج کے مجموعی تناسب ( جی ای آر)کو بہتر کرنے میں بڑا کردار ادا کرسکتاہے اور طلباء کو اچھے معیار اور سستی تعلیم تک آسان رسائی ہوگی۔ وزیر اعظم نے ڈیجیٹلائزیشنکو فروغ دینے کے لئے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات جیسے آن لائن بیچلر اور ماسٹر ڈگری کے پروگراموں کی بھی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں ہندوستانی زبانوں میں تکنیکی تعلیم کا ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے اور عالمی معیار کے رسائل و جرائد کو علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘آئندہ 25 برسوں میں ہندوستان کے خوابوں اور آرزوؤں کی اساس بنے گا جب ہم آزادی کا صد سالہ جشن منائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکنیکی ، تحقیقی وترقیاتی ادارے آئندہ دہائی میں ایک اہم کردار ادا کریں گے ، جسے ’’انڈیا کا ٹیک ایڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں تعلیم ، حفظان صحت ، زراعت ، دفاع ، اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مستقبل کے حل کی تیاری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ بھارت کو 34 برسوں کی مدت کے بعد ایک نئی تعلیمی پالیسی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی- 2020 کے متعارف کرانے کے ساتھ ہی ہندوستان کے تعلیمی نظام نے اکیسویں صدی کے مستقبل کے لئے ماحول کو فروغ دینے میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ حکومت مساوی تعلیمی معاشرہ کی سمت میں ہندوستان کو لے جانے کیلئے طلباء اور نوجوانوں کو بنیادی اسٹیک ہولڈر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔
جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی اختراع کاروں، محققین اور سائنسدانوں سے وزیراعظم کی توقعات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ وزیر موصوف نے اعتماد کااظہار کیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اورہمارے تعلیمی اداروں کے تعاون سے حکومت تعلیم کو روزگار کے ساتھ مربوط کرنے اور اس کو مزید جامع، کُلی، کثیر موضوعاتی اور عالمی معیارات کے مطابق بنانے میں نئے بنچ مارک بدستور قائم کرے گی۔
اس بات چیت کے دوران ، آئی آئی ایس سی بنگلور کے پروفیسر گووندن رنگاراجن ، آئی آئی ٹی بمبئی کے پروفیسر سبھاسیس چودھری ، آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر بھاسکر رامامورتی اور آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر ابھے کراندیکر نے وزیر اعظم کو پرزنٹیشن پیش کیا اور مختلف طرح کے جاری منصوبوں ،ادارہ جاتی کاموں نیزملک میں کئے جانے والے نئے نئے تحقیقی کاموں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم کو کووڈ سے متعلق تحقیق کے بارے میںبھی بتایا گیا جس میں جانچ کے لئے نئی تکنیک تیار کرنے ، کووڈ ویکسین تیار کرنے کی کوششوں ، دیسی آکسیجنکنسنٹریٹرس ، آکسیجن جنریٹرز ، کینسر سیل تھیراپی ، ماڈیولراسپتالوں ، ہاٹ سپاٹ کی پیشن گوئی کرنے کے طریقہ کار، وینٹیلیٹروں کی تیاری کے بارے میںبھی باخبر کیا گیا ۔ روبوٹکس ، ڈرونز ، آن لائن تعلیم ، بیٹری ٹکنالوجی کے شعبوں میںکی جانے والی کوششوں سے بھی وزیراعظم کو مطلع کیا گیا۔ وزیر اعظم کو معیشت اور ٹکنالوجی کی بدلتی نوعیت کے مطابق نئے تعلیمی نصاب ، خاص طور پر آن لائن کورسز کے بارے میں بھیبتایاگیا۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:6339
(Release ID: 1733909)