جل شکتی وزارت
جناب پرہلا د سنگھ پٹیل نے جل شکتی کے وزیر مملکت کے عہدے کا چارج سنبھالا
جناب بشویشور ٹوڈو نے جل شکتی کے وزیر مملکت کی حیثیت سے عہدہ کا چارج لیا
Posted On:
08 JUL 2021 6:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 جولائی 2021/ جل شکتی کے لئے نئے مقرر کردہ وزرائے مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور جناب بشویشور ٹوڈو نے آج اپنے عہدوں کا چارج لیا ۔ جل شکتی کےمرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے نئےمقرر کردہ دونوں وزرائے مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔
مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے نو مقرر کردہ وزیر مملکت، جناب پٹیل کی تعریف کی اور کہا کہ مل کر کام کرنے سے وہ یقینی طور پر وزارت جل شکتی کو نئی طاقت اور جوش دیں گے اورا س مقصد اورمشن کو حاصل کرنے میں مدد کریں گے جس کے ساتھ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اس وزارت کا قیام کیا تھا۔
جناب پٹیل مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور کے گوٹے گاؤں میں 28 جون 1960 کو پیدا ہوئے تھے ۔ انکی تعلیمی قابلیت میں بی ایس سی، ایل ایل بی اور ایم اے(فلسفہ) شامل ہیں۔ جناب پٹیل کا ایک عمدہ کیرئر رہا ہے اور وہ مدھیہ پردیش کے داموہ سے پانچ مرتبہ رکن پارلیمان(لوک سبھا) چنے گئے ہیں۔ 2019 میں جناب پٹیل سترہویں لوک سبھا (پانچویں میعاد)کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ 30 مئی 2019 سے جناب پٹیل وزارت ثقافت اور وزارت سیاحت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) رہے۔
بعد میں جناب پٹیل نے مرکزی وزیر کو ان کی مہربانی اور سخاوت کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے اس بات پر اظہار تشکر کیا کہ اب انہیں وزیراعظم جناب نریندر مو دی کے ویژن سووچھتا کے مشن کو پورا کرنے اور مر کزی وزیر جل شکتی کے ساتھ ہر گھر جل مہیا کرنے کا موقع ملا ہے۔
مرکزی وزیر جل شکتی جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نو منتخب وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ان کےمزاج کی سادگی توجہ مبذول کرتی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے انہوں نے ملک کی خدمت میں اپنا مقام بنایا ہے۔ دونوں وزرا نے آبی شعبے سے وابستہ مفاد عامہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جناب بشویشور ٹوڈو مئی 2019 میں اوڈیشہ سے میور بھنج سے سترہویں لوک سبھا کے لئے منتخب کئے گئے تھے۔ وہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے متعلق کمیٹی ، کیمیکلز اور فرٹیلائزرس سے متعلق کمیٹی ، قائمہ کمیٹی اور ثقافت اور سیاحت وزارتوں کی مشاورتی کمیٹی کے رکن ہیں۔
جناب ٹوڈو نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر مرکزی وزیر کا شکریہ اد ا کیا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو انہیں اس ذمہ داری کو سونپنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6360
(Release ID: 1733906)
Visitor Counter : 161