شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی
جناب بی ایل ورما نے مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت کی ذمہ داری سنبھالی
प्रविष्टि तिथि:
08 JUL 2021 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 جولائی 2021، جناب جی کشن ریڈی نے آج دوپہر شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی اور ان کے ساتھ جناب بی ایل ورما نے مرکزی وزیر مملکت کی ذمہ داری سنبھالی۔

ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ سات برسوں میں شمال مشرقی خطے میں زندگی کے تمام شعبوں میں جو تبدیلی آئی ہے، وہ شاندار اور غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں وہ مقررہ مدت میں خطے کے تمام ملتوی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر موجود شمال مشرقی خطے کی مجموعی ترقی میں اہم رول ادا کرنے کے لئے سابق وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بھی شکریہ بھی ادا کیا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں شمال مشرقی خطے میں خصوصی طور پر کنکٹی وٹی کے شعبے میں جس قسم کی ترقی ہوئی ہے، اس سے پورا ملک واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب ریڈی کی رہنمائی میں اور سینئر افسروں کی مدد سے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر آنے والے برسوں میں نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی جی نے انہیں جو ذمہ داریاں سونپی ہیں، ان کو پورا کرنے کے لئے وہ تمام کوششیں کریں گے۔
اس سے قبل شمال مشرقی خطے کی ترقی کے سکریٹری ڈاکٹر اندر جیت سنگھ اور سینئر افسروں نے وزارت میں وزراء کا خیر مقدم کیا اور ایک مختصر پریزینٹیشن پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6333
(रिलीज़ आईडी: 1733868)
आगंतुक पटल : 142