یو پی ایس سی

این ڈی اے اور نیول اکیڈمی امتحان (II)،2020 کے  حتمی نتائج

Posted On: 07 JUL 2021 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 جولائی   2021:  درج ذیل میں  فہرست ہے جو 478 امیدواروں کی میرٹ کے حساب سے نتیجہ ہے، جنھوں نے 6 ستمبر 2020 کو یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منعقدہ تحریری امکان دیا تھا اور اس کے بعد قومی دفاعی اکیڈمی کے 146ویں کور اور نیول ا کیڈمی کے108ویں  ہندوستانی بحری اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کے لیے وزارت دفاع کی برّی، بحری اور فضائیہ کورس کے ضمن میں داخلے کیلئے سروسز سلیکشن بورڈ کے زیر اہتمام انٹرویو کی بنیاد پر کوالیفائی کیا ہے۔ مذکورہ کورسیز کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں مفصل معلومات کے لیے  براہ کرم وزارت دفاع کی ویب سائٹسwww.joinindianarmy.nic.inwww.joinindiannavy.gov.in اور www.careerindianairforce.cdac.in. پر جائیں۔

2۔  ان فہرستوں کی تیاری میں  میڈیکل امتحان  کے نتائج کو خاطر میں نہیں لیا گیا ہے۔

3۔    تمام امیدواروں کی نامزدگی عارضی ہے جو تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت کی تائید کے لیے مطلوبہ  اسناد جمع کروانے سے مشروط ہے۔یہ دستاویزات ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف رکروٹنگ، ایڈجسٹنٹ جنرلس برانچ، انٹی گریٹیڈ ہیڈ کوارٹرز، وزارت دفاع  (آرمی)، ویسٹ بلاک نمبر III، ونگ -1، آر کے پورم، نئی دلّی-110066 میں جمع کروانے ہیں جہاں  بھی یہ پہلے نہیں کیے گئے اور نہ ہی   یو پی ایس سی میں جمع کئے گئے ہیں۔

4۔   اگر  پتے میں کوئی تبدیلی کا معاملہ ہے تو ا میدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس کی خبر فوری طور پر درج ذیل دیئے گئے پتے پر براہ راست آرمی ہیڈ کوارٹرس  کو فراہم کریں۔

5۔   نتیجہ یوپی ایس سی کی ویب سائٹس https://www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔ البتہ امیدواروں کے ذریعے حاصل شدہ نمبر، حتمی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن کے بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

6۔ مزید جانکاری کے لیے  امیدوار کمیشن کے گیٹ سی کے قریب سہولیاتی کاؤنٹر پر ذاتی طور سے یا ان ٹیلی فون نمبروں 011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر کسی بھی کام کے دن کے دوران صبح 10 سے شام پانچ بجے کے درمیان رابطہ کرسکتے ہیں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

*****

U.No.6287

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1733544) Visitor Counter : 163