سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

 ڈی بی ٹی- این آئی بی ایم جی نے منہ کے کینسر کے  جنومک ویرینٹ کا دنیا کا پہلا ڈیٹا بیس  تیار کیا

Posted On: 07 JUL 2021 7:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 جولائی 2021/ ڈی بی ٹی –نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  بائیومیڈیکل  جنومکس (این آئی بی ایم جی)،کلیانی محکمہ  بائیو ٹکنالوجی  حکومت ہند کے  تحت  ایک  خود مختار ادارہ  کلیانی نے  منہ کے کینسر میں جنومک تغیرات کا   ڈیٹا بیس   تیار کیا ہے۔ دنیا میں  یہ اپنی نوعیت کا  یہ پہلا ڈیٹا بیس ہے۔  آئی  بی ایم جی نے اس ڈیٹا بیس کو  عوامی طور پر قابل رسائی  بنایا ہے۔

 ڈی بی جینواک  منہ کے کینسر کے   جنومک  ویرئنٹ کا  ایک براؤز کرنے کے قابل  آن لائن ڈیٹا بیس ہے اور یہ   ایک  مفت وسیلہ ہے۔  ڈی بی جینواک  کی پہلی ریلیز میں شامل ہیں۔ (i) 24 ملین سومیٹک  اور جرملائن  ویریئنٹ ، جو  سو ہندستانی  منہ  کے کینسر کے  پورے ایگزوم  سیوکیوئنس سے حاصل ہوئے ہیں،  اور ہندستان کے    پانچ  منہ کے کینسر  کے مریضوں کے   پورےجینوم سیکوئنس ہیں، (ii) نمونوں سے سومیٹک ویرئیشن  ڈیٹا  یو ایس اے اور ٹی سی جی اے-ایچ  این  ایس سی سی  پروجیکٹ کے ذریعہ تجزیہ کیا گیا، اور (iii) حال ہی میں اشاعت کئے گئے  پیئر ریویو ڈپبلی کیشن  یعنی کو ورکرس کی جائزہ اشاعتوں سے 118 مریضوں کے  مینوئل طریقے سے کیوریٹ کیا گیا متغیر ڈیٹا  ۔کمیونٹی کے ذریعہ  منظور شدہ   بہترین  طریقوں (مشقوں) کے پروٹوکول کے ذریعہ    ویئرئنٹ کی پہنچان کی گئی ہے اور متعدد  تجزیاتی   پائپ لائن کا  استعمال کرکے   انوٹیک  کیا گیا۔

ڈی بی جینوک صرف جینومک   نوعیت کا ایک کیٹالاگ نہیں ہے بلکہ اس کے اندر ہی بنا ہوا ایک    طاقتور  سرچ انجن موجود ہے۔ یہ اعدادو شمار  اور  بائیو انفارمیٹک تجزیہ کی    ایک معقول حد تک  انجام دینے کی بھی  اجازت دیتا ہے۔  جس میں منہ کے کینسر سےمتعلقہ    تبدیل شدہ راستوں میں  مختلف حالتوں کی   نشاندہی  بھی شامل ہے۔

ریپازیٹری جسے ہندستان اور جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف حصوں کے  نئے اورل کینسر  مریضوں کے  مختلف ڈیٹا بیس کے ساتھ   سالانہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا،   میں اورل کینسر ریسرچ میں  ترقی  کی حمایت کرنے کی  صلاحیت ہے اور یہ  فائدہ حاصل کرنے کےلئے  صرف  کیٹالاگنگ  ویرینٹ سے  ان کی  اہمیت اور دور اندیشی سے  آگے بڑھنے کی سمت میں   ایک بڑا اہم قدم ہوگا۔

منہ کا کینسر ہندستان میں مردوں میں کینسر کی  سب سے عام  شکل ہے، جو خصوصی طور سے  تمباکو چبانے  سے ہوتاہے۔ تمباکو چبانے سے  منہ او زبان میں  خلیوں کی  جنیاتی مواد میں  تبدیلی ہوتی ہے۔ یہ تبدیلی  (میوٹیشن) منہ کے کینسر کی  وجہ بنتے ہیں ۔ ان جینیاتی میوٹیشن  کی پہنچان بننے کے لئے  تحقیق جاری ہے جو منہ کے کینسر میں جاری ہیں۔ اس طرح کے  ڈرائیور میوٹیشن  آبادی میں تغیرپذیر  ہوسکتے ہیں۔

 ڈیٹا بیس کے لئے یو آر  ایل ڈی بی  جینوک  ہیں:  http://research.nibmg.ac.in/dbcares/dbgenvoc/

اس سے متعلق تفصیلات درج ذیل  ہیں:

پردھان ایس  داس  ایس سنگھ  اے کے   ڈی بی جینوک : ہندستان کے خصوصی حوالہ کے ساتھ، زبانی کینسر  کے جینومک  متغیرات کا ڈیٹا بیس (2021) جلد 2021: آرٹیکل  آئی ڈی باب 34 :10.1093 / ڈیٹا بیس /باب034

ڈی بی ٹی کے بارے میں

محکمہ بائیوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)  وزارت سائنس و ٹکنالوجی، زراعت ، صحت کی دیکھ بھال، جانوروں کے علوم،، ماحولیات  اور صنعت میں اپنی توسیع اور استعمال کے ذریعہ ہندستان میں بائیوٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کی ترقی کو فروغ دیتا ہے اور اس میں اضافہ کرتا ہے۔

این آئی بی ایم جی کے بارے میں

بائیو میڈیکل  جینومکس کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی بی ایم جی) کو حکومت ہند نے محکمہ  بائیوٹیکنالوجی کے زیر اہتمام  ایک خودمختار  ادارہ  کے طور پر قائم کیا ہے۔ یہ ہندستان کا  پہلا ادارہ ہے جو بائیومیڈیکل جینومکس میں تحقیق ، تربیت  ، ترجمہ اور خدمات اور صلاحیت سازی کے لئے واضح طور پر سرشار ہے۔ یہ کولکتہ کے قریب ، مغربی بنگال، ہندستان کے شہر کلیانی میں واقع ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6294

 



(Release ID: 1733543) Visitor Counter : 265


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil