نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے اساطیری حیثیت کے حامل معروف فلم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 07 JUL 2021 2:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،7جولائی2021۔  

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اساطیری حیثیت کے حامل معروف فلم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر  گہرے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔

جناب دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کے انتقال سے سینما کے شعبے میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے، جسے پر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ غیرمعمولی اداکار کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ حالانکہ ٹریزڈی کنگ کے نام سے مشہور تھے، لیکن اساطیری حیثیت کے حامل معروف اداکار ایک سب سے صلاحیت والے اداکار تھے۔جنہوں نے سماجی ڈراموں سے لے کر  رونمانٹک  ہیروں کے رول میں اداکاری کی ۔

سینما کی دنیا میں ان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندی سینما میں کچھ زبردست اداکار ان کی غیرمعمولی صلاحیت اور خدمات کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کے ہنر کو سمجھتے ہیں۔

ان کے آئی کونک رول کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  امر، نیا دور، گنگا جمنا، مدھومتی اور رام اور شیام جیسی فلموں میں ان کے رول ہمیشہ یاد رہیں گے۔ وہ ایک ایک فطری اداکار تھے اور اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  انہوں نے ہندوستانی سینما میں ایکٹنگ میں نیا طریقہ کار ایجاد کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے دلیپ کمار کے ارکان خاندان اور ہندوستان اور بیرون ملک میں ان کے چاہنے والوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

********** ***

( ش ح ۔ح ا ۔ ت ع (

 U.NO.6278

 



(Release ID: 1733339) Visitor Counter : 178